نیشنل ووٹرز ڈے الیکشن کمیشن کی ستائش کا موقع: مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-01-2021
 وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

 

وزیر اعظم نریندر مودی نےکہا ہےکہ قومی ووٹرز ڈے ملک کے جمہوری تانے بانے کو مضبوط بنانے میں الیکشن کمیشن کی خدمات کی تعریف کرنے کا ایک موقع ہے۔

مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا ’’قومی ووٹرز ڈے الیکشن کمیشن کی جانب سے ہمارے جمہوری تانے بانے کو مضبوط بنانے اور آسانی سے انتخابات کرانے کے لئے الیکشن کمیشن کی قابل ذکر تعاون کی تعریف کئے جانے کا موقع ہے، خاص طور پر نوجوانوں میں ووٹر لسٹ میں اندراج کو یقینی بنانے کی ضرورت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کا بھی دن ہے‘‘۔

قابل غور ہے کہ قومی ووٹرز ڈے ہر سال 25 جنوری کو منایا جاتا ہے۔ نیشنل ووٹرز ڈے کا آغازسابق صدر پرتیبھا دیوی سنگھ پاٹل نے 25 جنوری 2011 کو الیکشن کمیشن کے 61 ویں تاسیس کے موقع پر کیا تھا۔ ملک میں ووٹنگ کے حوالے سے کم ہوتے رجحان کے پیش نظرعوام میں آگاہی پھیلانے کے مقصد سے قومی ووٹرز ڈے کااعلان کیا گیا تھا۔