آپریشن سیندور: کون ہیں کرنل صوفیہ قریشی؟

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 09-05-2025
 آپریشن سیندور: کون ہیں کرنل صوفیہ قریشی؟
آپریشن سیندور: کون ہیں کرنل صوفیہ قریشی؟

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
ہندوستانی فوج کی خاتون افسر لیفٹیننٹ کرنل صوفیہ قریشی، ہندوستان کی جانب سے پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کی گئی کارروائی "آپریشن سندور" کی مکمل کہانی دنیا کو بتا رہی ہیں۔ ہندوستانی فوج کی طرف سے کرنل صوفیہ قریشی، خاتون افسر ویومیکا اور خارجہ سیکریٹری وکرم مسری ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان اور پاکستان کے زیرِقبضہ کشمیر (پی او کے ) میں قائم 9 دہشتگرد ٹھکانوں پر کی گئی ایئر اسٹرائیک کے بارے میں معلومات فراہم کر رہے ہیں۔
ہندوستان نے دو خاتون افسران کو پریس کانفرنس کی قیادت دے کر دنیا کو "ناری شکتی" کا پیغام دیا ہے اور ساتھ ہی ہندو-مسلم اتحاد کی جھلک بھی پیش کی ہے۔ کرنل صوفیہ قریشی، ہندوستانی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر فائز ہیں اور اس وقت سگنل کور میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ ہندوستانی فوج کی پہلی خاتون افسر ہیں جنہوں نے فوجی تربیتی مشق "ایکسَر سائز فورس 18" کی قیادت کی۔
کون ہیں کرنل صوفیہ قریشی؟
۔ 35 سالہ صوفیہ قریشی ہندوستانی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر فائز ہیں۔ وہ سگنل کور میں تعینات ہیں اور وڈودرا، گجرات سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے بایو کیمسٹری میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کی ہے۔
۔ صوفیہ قریشی 1999 میں شارٹ سروس کمیشن کے تحت ہندوستانی فوج میں شامل ہوئیں۔ اس وقت ان کی عمر محض 17 سال تھی۔ صوفیہ قریشی کے دادا بھی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ ان کے شوہر میکینائزڈ انفنٹری میں فوجی افسر ہیں۔
۔ مارچ 2016 میں صوفیہ قریشی کثیرالقومی فوجی مشق میں فوجی دستے کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون افسر بنیں۔ "ایکسَر سائز فورس 18" پروگرام اب تک کی سب سے بڑی بین الاقوامی فوجی مشق ہے، جس میں جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم کے ممبران کے علاوہ ہندوستان، جاپان، چین، روس، امریکہ، کوریا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے بھی شرکت کی۔ یہ مشق ہندوستان کے شہر پونے میں منعقد کی گئی تھی۔