آپریشن سیندور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے: بہار کے وزیراعلیٰ

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 07-05-2026
آپریشن سیندور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے: بہار کے وزیراعلیٰ
آپریشن سیندور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے: بہار کے وزیراعلیٰ

 



پٹنہ
آپریشن سیندور کی پہلی برسی پر بہار کے وزیرِ اعلیٰ سمراٹ چودھری نے پاکستان اور پاکستان کے زیرِ قبضہ کشمیر میں دہشت گردی کے ڈھانچوں کے خلاف کی گئی فوجی کارروائی کو ’’دہشت گردی اور ملک دشمن طاقتوں کے خلاف ہندوستان کے غیر متزلزل جواب کا اعلان‘‘ قرار دیا۔
’آپریشن سیندور‘ گزشتہ سال 7 مئی سے 10 مئی تک ملک کی دفاعی افواج کی جانب سے انجام دیا گیا تھا، جس میں پاکستان اور پاکستان کے زیرِ قبضہ کشمیر میں دہشت گرد اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ کارروائی 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں کی گئی تھی، جس میں زیادہ تر سیاحوں سمیت 26 افراد کو تین پاکستانی دہشت گردوں نے بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔سمراٹ چودھری نے اپنے ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھا، ’’آپریشن سیندور محض ایک فوجی کارروائی نہیں تھا، بلکہ یہ دہشت گردی اور ملک دشمن طاقتوں کے خلاف ہندوستان کے اٹل جواب کا اعلان تھا۔
انہوں نے کہ کہ ہمارے بہادر جوانوں نے اپنی ناقابلِ تسخیر ہمت اور شجاعت کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہندوستان اپنی عزت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔‘
بہار کے وزیرِ اعلیٰ نے ’آپریشن سیندور‘ کو ’’بہادری کی علامت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  نیا ہندوستان خاموش نہیں رہتا، بلکہ فیصلہ کن جواب دیتا ہے۔