آپریشن سندور زندہ ثبوت ہے ہماری خود انحصاری کا:راجناتھ

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 16-10-2025
آپریشن سندور زندہ ثبوت ہے ہماری خود انحصاری کا:راجناتھ
آپریشن سندور زندہ ثبوت ہے ہماری خود انحصاری کا:راجناتھ

 



پونے (مہاراشٹر) : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو "آپریشن سندور" کو ہندوستان کی خود انحصاری کا "زندہ ثبوت" قرار دیا اور آپریشن کے دوران ہندوستانی مسلح افواج کی بہادری کو سراہا۔ پونے میں واقع "سمبیوسس اسکلز اینڈ پروفیشنل یونیورسٹی" کی دیگري تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا: آپریشن سندور خود ایک زندہ ثبوت ہے ہماری خود انحصاری کا۔

اس آپریشن کے دوران ہماری افواج نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا، وہ پوری دنیا نے دیکھا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس دوران ہماری افواج نے بڑی تعداد میں ہندوستان میں تیار کردہ ساز و سامان استعمال کیا۔ آپریشن سندور 7 مئی کو اس وقت شروع کیا گیا جب جموں و کشمیر کے پہلگام میں ایک دہشت گرد حملے میں 26 افراد شہید ہو گئے تھے۔

اس کے بعد ہندوستانی افواج نے پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر (PoJK) میں دہشت گردی کے ڈھانچے پر کاری ضرب لگائی۔ ہندوستانی افواج نے نہ صرف پاکستانی جارحیت کو مؤثر طریقے سے پسپا کیا بلکہ پاکستان کے فضائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا۔ ہندوستان کے مؤثر جواب کے بعد، پاکستانی ڈی جی ایم او نے ہندوستانی ہم منصب سے جنگ بندی کے لیے رابطہ کیا۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کی دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی پالیسی پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا: "آزادی کے بعد سے جو حالات دفاعی شعبے میں تھے، ہم نے انہیں بدل دیا۔ ہم نے اس پر زور دیا کہ ہندوستان اپنے فوجیوں کے لیے ہتھیار خود تیار کرے گا۔

حالات ہمارے لیے بہت ناسازگار تھے، لیکن ہم نے ہار نہیں مانی۔ ہم نے دفاعی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، اور ان کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔" راج ناتھ سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے "اسکل انڈیا" اور "اسٹارٹ اپ انڈیا" جیسے اقدامات کا بھی ذکر کیا، جن کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔

انہوں نے کہا: "وزیر اعظم مودی یہ بات سمجھتے ہیں کہ خود انحصار ہندوستان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے نوجوانوں کی مہارتوں کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ اسی مقصد کے لیے جب ہم اقتدار میں آئے تو ہم نے مہارتوں کی ترقی اور کاروباریت کو فروغ دینے کے لیے ایک علیحدہ وزارت قائم کی۔" راج ناتھ سنگھ نے بتایا کہ وزیر اعظم کی اسکل ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت اب تک 1.63 کروڑ امیدواروں کو تربیت دی جا چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "وزیر اعظم کی اسکل ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت 1.63 کروڑ امیدواروں کو مہارت بڑھانے کی تربیت دی گئی ہے۔ 'جن شکشن سنستھانوں' کے ذریعے دیہی اور محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے 30 لاکھ سے زائد افراد کو سلائی، کڑھائی، دستکاری اور طبی معاونت جیسے شعبوں میں تربیت دی گئی ہے۔