ایمرجنسی کے نفاذ کی اکاون ویں برسی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 25 جون 1975 کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔ اس دوران عدلیہ کو کمزور کرنے کی کوششیں ہوئیں اور جمہوری اداروں پر دباؤ بڑھایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ جب اقتدار آمرانہ انداز اختیار کر لیتا ہے تو شہری آزادیوں۔ جمہوری اداروں اور آئینی اقدار کو سنگین خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ دن نہ صرف ماضی کو یاد کرنے بلکہ جمہوریت۔ آئین اور شہری حقوق کے تحفظ کے عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت آئین کے احترام اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے ایمرجنسی کے دوران ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
واضح رہے کہ 25 جون 1975 کو صدر فخر الدین علی احمد نے آئین کے آرٹیکل 352 کے تحت ایمرجنسی کے اعلان پر دستخط کیے تھے۔ یہ ایمرجنسی 21 مارچ 1977 تک نافذ رہی۔ اس عرصے میں سیاسی مخالفین کی گرفتاریاں۔ ذرائع ابلاغ پر پابندیاں اور بڑے پیمانے پر شہری آزادیوں کی معطلی دیکھنے میں آئی۔