جموں
عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز یہاں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں حکمرانی کو مضبوط بنانے اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے مقصد سے اہم فیصلوں کی راہ ہموار کی گئی۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ یہ فیصلے انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مؤثر بنانے پر توجہ کے ساتھ کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق اس اجلاس میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری اور دیگر وزراء جن میں سکینہ ایتو، جاوید احمد رانا، جاوید احمد ڈار اور ستیش شرما شامل تھے، شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ چیف سیکریٹری اتل ڈولو بھی اجلاس میں موجود تھے۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے ساسکی اسکیم کے تحت جاری منصوبوں کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے ایک علیحدہ اجلاس کی بھی صدارت کی۔
انہوں نے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے اور مؤثر نگرانی پر زور دیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ اس اسکیم کے فوائد مقررہ مدت کے اندر شفاف اور مؤثر طریقے سے زمینی سطح پر لوگوں تک پہنچائے جائیں اور فنڈز کے استعمال میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔