عمر عبداللہ نے وجے کو حلف لینے پر مبارکباد دی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 11-05-2026
عمر عبداللہ نے وجے کو حلف لینے پر مبارکباد دی
عمر عبداللہ نے وجے کو حلف لینے پر مبارکباد دی

 



نئی دہلی
عمر عبداللہ نے پیر کو تمل ناڈو کے اپنے ہم منصب اور ٹی وی کے کے سربراہ سی۔ جے۔ وجے کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے پر مبارکباد دی۔عبداللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلف برداری میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا  کہ یہ صورتحال پیدا نہیں ہونی چاہیے تھی۔ تین سے چار دن لگ گئے اور کئی بار لوک بھون کے دورے ہوئے، لیکن آخرکار اکثریت کا ہندسہ حاصل کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق گورنر کو سب سے بڑی پارٹی یا سب سے بڑے قبل از انتخاب اتحاد کو اکثریت ثابت کرنے کے لیے دعوت دینی چاہیے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ اکثریت اسمبلی میں ثابت ہوتی ہے، لوک بھون میں نہیں۔ بہرحال، دیر آید درست آید۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وجے کو اکثریت ثابت کرنے کے لیے چند دن دیے گئے ہیں اور امید ہے کہ وہ اکثریت ثابت کر لیں گے۔