اولمپک میڈلسٹ ہاکی کھلاڑی گربخش سنگھ گریوال انتقال کر گئے

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-04-2026
اولمپک میڈلسٹ ہاکی کھلاڑی گربخش سنگھ گریوال انتقال کر گئے
اولمپک میڈلسٹ ہاکی کھلاڑی گربخش سنگھ گریوال انتقال کر گئے

 



نئی دہلی
اولمپک ہاکی کے تمغہ یافتہ کھلاڑی گربخش سنگھ گریوال کا جمعہ کے روز زیرک پور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔ گربخش سنگھ 1968 کے میکسیکو سٹی اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے رکن تھے۔
انہوں نے اپنے بھائی بلبیر سنگھ گریوال کے ساتھ ایک ہی اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی، اور اس طرح وہ ان چند بھائیوں میں شامل ہیں جنہوں نے ایک ساتھ اولمپکس میں شرکت کی۔
اپنے کھیل کے کیریئر کے علاوہ گربخش سنگھ نے ویسٹرن ریلوے میں اسپورٹس آفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، جہاں انہوں نے راجستھان کی کئی باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنے اور انہیں ریلوے ہاکی ٹیم میں شامل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ممبئی میں ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ کھیلوں کے انتظامی امور میں سرگرم رہے اور ممبئی ہاکی ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔