اوڈیشہ ایک 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی طرف سفر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: صدر مرمو
نئی دہلی
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بدھ کے روز اڈیشہ دیوس کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ریاست کے باصلاحیت اور محنتی لوگ ‘وکست ہندوستان’ کے سفر میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ملک کی آزادی کی جدوجہد اور قوم کی تعمیر میں اڈیشہ کا قیمتی تعاون ہم سب کے لیے ہمیشہ باعثِ تحریک رہا ہے۔
سال 1936 میں آج ہی کے دن ایک علیحدہ ریاست کے طور پر قیام کی یاد میں اڈیشہ دیوس یا ‘اُتکل دیوس’ منایا جاتا ہے۔ اڑیسہ کا نام سال 2011 میں بدل کر اڈیشہ کر دیا گیا تھا۔صدر نے کہا کہ اڈیشہ دیوس کے موقع پر اڈیشہ کے تمام بھائیوں اور بہنوں کو میری دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اڈیشہ کی بھرپور ثقافتی وراثت، قدیم روایات اور وہاں کے لوگوں کے صبر و برداشت کی جھلک اس دن میں نظر آتی ہے۔ وکست ہندوستان کی تعمیر میں ماہر اور محنتی اڈیشہ کے باشندوں کا کردار نہایت اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں مہاپربھو شری جگن ناتھ جی سے اڈیشہ کے لوگوں کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کرتی ہوں۔