نئی دہلی
دہلی پولیس نے شمال مشرقی دہلی کے گوکل پوری علاقے میں پرانی دشمنی کے معاملے میں دو افراد پر چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں دو نابالغ لڑکوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایک افسر نے منگل کو یہ جانکاری دی۔پولیس کے مطابق، دونوں نابالغوں کی عمر 17 سال ہے اور انہیں پیر کی شام پیش آئے حملے کے بعد درج قتل کی کوشش کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا۔
مسلسل پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے بتایا کہ متاثرین کے ساتھ پرانے تنازع کی وجہ سے یہ حملہ کیا گیا۔
پولیس افسر نے کہا کہ ملزمان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والے دو چاقو بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
یہ چاقو زنی کا واقعہ پیر کو گوکل پوری علاقے میں ایک ڈیری بوتھ کے قریب پیش آیا تھا۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو زخمیوں کو پہلے ہی جی ٹی بی اسپتال منتقل کیا جا چکا تھا۔
زخمیوں کی شناخت راہل (18) اور وجے (23) کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گوکل پوری کی سنجے کالونی کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔