غیر منظور شدہ کا مطلب غیر قانونی نہیں :مفتی ابوالقاسم نعمانی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-10-2022
غیر منظور شدہ کا مطلب غیر قانونی نہیں :مفتی ابوالقاسم نعمانی
غیر منظور شدہ کا مطلب غیر قانونی نہیں :مفتی ابوالقاسم نعمانی

 

 

دیو بند :  اترپردیش میں مدارس کا سروے اب مکمل ہو چکا ہے اسی سلسلے میں دارالعلوم دیوبند کے تعلق سے یہ خبر آئی تھی کہ  اس کا مدرسہ منظور شدہ نہیں ہے- مگر میڈیا کے ایک طبقہ نے اس کو غیر قانونی بنا کر پیش کیا بلکہ اس کے لئے لفظ غیر منظور شدہ ہے- اہم بات یہ ہے کہ  کسی بھی مدرسہ کے لیے منظور شدہ ہونے کی کوئی شرط نہیں -نہ ہی  لازمی نہیں-

دارالعلوم دیوبند نے کہا کہ مدارس اسلامیہ کے سروے کے سلسلہ میں رپورٹ شائع کرتے وقت قومی اورمقامی ذرائع ابلاغ کو اپنا سنجیدہ اور ذمہ دارانہ فریضہ ادا کرنا چاہئے۔ غیر ذمہ دارانہ اور غلط معلومات پر مبنی رپورٹنگ سے مدارس کے کردار پر کوئی فرق پڑے نہ پڑے، لیکن میڈیا کی شبیہ دنیا میں ضرور خراب ہوتی ہے۔

دراصل یوپی میں مدارس کا سروے ختم ہو چکا ہے اور دارالعلوم دیوبند کے حکومت سے منظور شدہ نہ ہونے پر عجیب و غریب طرح کی سرخیاں لگائی جا رہی ہیں۔

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اس قسم کی بے بنیاد خبروں کی مذمت کی اور کہا ہے کہ ہمارے مدارس کا کسی سرکاری بورڈ سے الحاق نہیں ہے، لیکن ان کو غیر قانونی نہیں کہا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تمام مدارس دستور ہند میں دی گئی مذہبی آزادی کے مطابق قائم ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ آج حکومت و انتظامیہ کی جانب سے اس کی وضاحت آ گئی ہے