بی جے پی کے دلیپ گھوش نے ممتا بنرجی کو نشانہ بنایا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 30-04-2026
بی جے پی کے دلیپ گھوش نے ممتا بنرجی کو نشانہ بنایا
بی جے پی کے دلیپ گھوش نے ممتا بنرجی کو نشانہ بنایا

 



کولکتہ
سال 2026 کے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کھڑگ پور سدر سے امیدوار دلیپ گھوش نے جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتخابات کو دو مرحلوں میں کامیابی سے منعقد کیا، اور کولکتہ اور اس کے آس پاس ووٹنگ کا تناسب “تاریخی” رہا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے گھوش نے ممتا بنرجی پر تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے اسپیشل انٹینسیو ریویژن کو ایک بڑا مسئلہ بنا دیا، حالانکہ اس بنیاد پر کوئی بھی الیکشن نہیں جیت سکتا۔
انہوں نے کہا: “جیسے کرکٹ کی پہلی اور دوسری اننگز ہوتی ہیں، جیتنے والی ٹیم دونوں اننگز میں اچھا کھیلتی ہے۔ اسی طرح پہلے مرحلے میں جو ہوا، دوسرے مرحلے میں وہی سلسلہ جاری رہا۔ کولکتہ اور اس کے آس پاس ووٹنگ فیصد تاریخی رہا۔ میں نے کہا تھا کہ گیانیش کمار نے دو مرحلوں میں انتخابات کرانے کا بڑا چیلنج قبول کیا ہے۔ عوام، انتظامیہ، پولیس اور الیکشن کمیشن کے مشترکہ تعاون سے ووٹنگ بہت اچھی رہی۔ ممتا بنرجی نے کئی ریلیاں کیں، لیکن ان کے پاس صرف ایک ہی مسئلہ تھا—ایس آئی آر اس بنیاد پر کوئی الیکشن نہیں جیت سکتا۔
مغربی بنگال میں آزادی کے بعد سب سے زیادہ ووٹنگ ریکارڈ کی گئی، جہاں دوسرے مرحلے میں 92.67 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔تاہم ووٹنگ کے دن ترنمول کانگریس  اور بی جے پی کے درمیان سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کو لے کر سیاسی کشیدگی بھی دیکھی گئی۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق، مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے میں ووٹنگ 92.67 فیصد رہی، جبکہ 23 اپریل کو پہلے مرحلے میں 93.19 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس طرح دونوں مرحلوں میں مجموعی ووٹنگ 92.47 فیصد رہی، جو ایک ریکارڈ ہے۔
ای سی آئی کے بیان کے مطابق ، دونوں مرحلوں میں مجموعی ووٹنگ 92.47 فیصد رہی، جبکہ اس سے قبل مغربی بنگال میں سب سے زیادہ ووٹنگ 84.72 فیصد (2011 اسمبلی انتخابات) تھی۔
خواتین ووٹرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جن کا ووٹنگ فیصد 92.28 رہا، جبکہ مرد ووٹرز کا فیصد 91.07 رہا۔
ای سی آئی نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار، الیکشن کمشنرز ایس ایس سندھو اور وویک جوشی کے ساتھ، ووٹنگ کے عمل پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے۔ مغربی بنگال کے دوسرے مرحلے میں 100 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر لائیو ویب کاسٹنگ بھی یقینی بنائی گئی تھی۔
ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہوگی۔