نئی دہلی::لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جمعہ کے روز کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں پرچہ لیک معاملے پر بحث کے لیے تیار ہے لیکن کسی بھی بات چیت سے پہلے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے ارکان پارلیمنٹ کو اس معاملے پر بحث کی دعوت دی لیکن جب وہ جواب دینا چاہتے تھے تو انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
گاندھی نے کہا۔"ابھی ابھی وزیر رجیجو نے بیان دیا کہ وہ ہمارے ارکان پارلیمنٹ سے کہنا چاہتے ہیں کہ اس معاملے پر بحث ہونی چاہیے۔ عام پارلیمانی روایت یہ ہے کہ اگر کوئی کسی کا نام لیتا ہے تو اسے جواب دینے کا موقع دیا جاتا ہے۔ جب میں جواب دینا چاہتا تھا تو میرا مائیک بند کر دیا گیا۔ مجھے بولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔"انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین اہم مطالبات ہیں اور اپوزیشن اس وقت تک کسی بھی بحث میں حصہ نہیں لے گی جب تک ان مطالبات پر عمل نہیں ہوتا۔
راہل گاندھی نے کہا۔"لیکن میں اپوزیشن کا موقف واضح طور پر بیان کرنا چاہتا ہوں۔ طلبہ کے تین مطالبات ہیں۔ 1) بدعنوان وزیر تعلیم کو ہٹایا جائے۔ 2) جن لوگوں نے طلبہ پر حملہ کیا اور انہیں مارا پیٹا ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ 3) وزیر اعظم طلبہ سے معافی مانگیں۔ یہی تین شرائط ہیں۔ جب تک مسٹر پردھان کو برطرف نہیں کیا جاتا ہم کسی بھی قسم کی بات چیت یا بحث نہیں کریں گے۔ بس یہی بات ہے۔"
انہوں نے مزید کہا۔"دھرمیندر پردھان کو ہٹائے جانے سے پہلے ہم کسی بھی قسم کی بات چیت یا بحث نہیں کریں گے۔"کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کارتی پی چدمبرم نے جمعہ کے روز پرچہ لیک کے معاملات کے لیے مرکز کی جانب سے فاسٹ ٹریک عدالتوں کی تجویز کو "بعد از واقعہ اقدام" قرار دیا اور حکومت سے سوال کیا کہ امتحانی پرچے لیک ہونے سے روکنے اور امتحانی نظام کی ساکھ بحال کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے اس اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ مرکزی کابینہ پرچہ لیک کے معاملات میں فاسٹ ٹریک عدالتوں اور سخت سزاؤں سے متعلق مسودۂ قانون پر غور کرے گی، کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے کہا کہ لیک ہونے کے بعد سزا دینا مسئلے کی بنیادی وجہ کا حل نہیں ہے۔
پی چدمبرم نے اے این آئی سے کہا۔"لیکن یہ سب بعد از واقعہ اقدامات ہیں۔ حکومت اب تک واضح نہیں کر سکی کہ وہ منظم انداز میں ہونے والے پرچہ لیک کو کیسے روکے گی۔ بظاہر لیک سے وابستہ افراد کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتوں کی کارروائی بھی بعد از واقعہ اقدام ہے۔ اس سے پرچہ لیک کو روکا نہیں جا سکتا۔"