نیتی آیوگ: الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ کے تعلق سے رہنما خطوط جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-08-2021
نیتی آیوگ: الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ کے تعلق سے رہنما خطوط جاری
نیتی آیوگ: الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ کے تعلق سے رہنما خطوط جاری

آواز دی وائس، نئی دہلی

نیتی آیوگ نے الیکٹرک گاڑیوں کے لئے چارجنگ نیٹ ورک قائم کرنے کی خاطر پالیسیاں اور ضابطے تیار کرنے کی غرض سے ریاستی سرکاروں اور بلدیاتی اداروں کی رہنمائی کے لئے ایک کتابچہ جاری کیا ہے۔

اِس کا مقصد چارجنگ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینا اور ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو بڑھاوا دینا ہے۔

نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار نے کہا کہ آب وہوا کی تبدیلی کے خلاف مہم میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو بڑھاوا دینا ایک عالمی حکمت عملی ہے۔

الیکٹرک وہیکل چارجنگ بنیادی ڈھانچے کے نفاذ کیلئے کتاب بچہ نیتی آیوگ، بجلی کی وزارت، سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیا گیا ہے۔

نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار نے کہا کہ آب وہوا کی تبدیلی کے خلاف مہم میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو بڑھاوا دینا ایک عالمی حکمت عملی ہے۔

نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکیوٹیو کے افسر امیتابھ کانت نے کہا کہ ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کا نظام تیزی کے ساتھ فروغ پا رہا ہے اور کئی کمپنیاں چارجنگ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی مارکیٹ میں قدم رکھ رہی ہیں۔