ہندوستان اور چین کے مابین نویں دورکی بات چیت 24 جنوری کو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-01-2021
ہندوستان اور چین ایل اے سی کےتنازعہ کی وجہ سے آمنے سامنے ہیں
ہندوستان اور چین ایل اے سی کےتنازعہ کی وجہ سے آمنے سامنے ہیں

 

مشرقی لداخ میں جاری فوجی تعطل کے خاتمے کے لئے ہندوستان اور چین کے درمیان کور کمانڈر سطح کی نویں دورکی بات چیت کا 24 جنوری کو آغاز ہوگا- فوج کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ بات چیت مولڈو نامی مقام پر ہوگی جو ہندوستان کے چشول سیکٹر کے دوسری جانب واقع ہے- واضح رہے کہ دونوں ممالک کے مابین کور کمانڈر سطح کے مذاکرات پچھلی مرتبہ گزشتہ سال چھ نومبر کو مشرقی لداخ کے چشول میں ہوئے تھے۔

بھارت اور چین ایل اے سی کےتنازعہ کے باعث چھ ماہ سے زیادہ عرصے سے فوجی سطح کی بات چیت میں مصروف ہیں- چین نے جب ایل اے سی پر بڑے پیمانے پر فوجی قوت کا مظاہرہ کیا تو ہندوستان نے بھی اس کے جواب میں بھر پور جوابی کاروائی کی اور فوج کی نقل و حرکت کو بڑھا دیا-