اودے پور دھماکے:این آئی اے نے شروع کی جانچ

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-11-2022
اودے پور دھماکے:این آئی اے نے شروع کی جانچ
اودے پور دھماکے:این آئی اے نے شروع کی جانچ

 

 

اودے پور: ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اتوار کو کہا کہ ادے پور ٹریک دھماکہ کے ملزمین کو سخت سزا دی جائے گی اور این آئی اے اور دیگر تحقیقاتی ایجنسیاں جائے وقوع پر موجود ہیں۔ احمد آباد سے حال ہی میں افتتاح ہونے والی اساروا-اودے پور ایکسپریس ٹرین کے گزرنے سے چند گھنٹے قبل، اتوار کو راجستھان کے ضلع میں ریلوے ٹریک پر ایک دھماکہ ہوا۔ پولیس نے کہا کہ وہ تخریب کاری سمیت تمام زاویوں سے تفتیش کررہے ہیں-ہم 3-4 گھنٹے کے اندر، ابتدائی تحقیقات کے مکمل ہوتے ہی سیکشن پر ٹرینیں چلانا شروع کر دیں گے۔ ہماری بہترین ٹیمیں معاملے کی تحقیقات کے لیے تعینات کر دی گئی ہیں۔

اودے پور سے تقریباً 35 کلومیٹر دور پٹریوں میں ایک دھماکے کی اطلاع ملی اور ہم موقع پر اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں - اے ٹی ایف، این آئی اے اور آر پی ایف۔ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ پل کی بحالی کی ٹیم بھی اس جگہ پر ہے-