آکاش میزائل کا نیا ورژن - 'آکاش پرائم' کا کامیاب تجربہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-09-2021
 'آکاش پرائم'  کا کامیاب تجربہ
'آکاش پرائم' کا کامیاب تجربہ

 

 

چاندی پور:ڈی آر ڈی او نے آج انڈیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) ، چاندی پور ، اڈیشہ سے آکاش پرائم میزائل کا کامیاب پہلا فلائٹ ٹیسٹ کیا۔ یہ آکاش میزائل کا ایک نیا ورژن - 'آکاش پرائم'  ہے۔ جس کا آج انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) ، چاندی پور ، اڈیشہ سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔ اس نے دشمن کے طیاروں کی نقل کرنے والے ایک بغیر پائلٹ کے فضائی ہدف کو روک دیا اور تباہ کر دیا۔
فضا میں دشمن کے طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے آکاش میزائل کے نئے ورژن کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ یہ ٹیسٹ پیر کی شام تقریبا:30 ساڑھے چار بجے اڈیشہ کے چندی پور رینج میں کیا گیا۔ نئے ورژن کا نام آکاش پرائم رکھا گیا ہے۔ اپنے پہلے ٹیسٹ میں اس نے آسمان میں اڑنے والے ہدف کو روک کر ختم کر دیا۔ حکام کے مطابق آکاش پرائم پرانے نظام سے زیادہ درست ہے۔ اس میں کی گئی بہتری کی وجہ سے یہ میزائل کم درجہ حرارت کے ماحول میں بھی اونچائی پر ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بناتا ہے۔ اس کا فلائٹ ٹیسٹ ابھی کیا گیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے میزائل کے کامیاب تجربے پر ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) ، آرمی ، ایئر فورس کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ڈی آر ڈی او کی دنیا کے بہترین میزائل سسٹم کو ڈیزائن اور تیار کرنے کی صلاحیت کو ثابت کرتی ہے۔

— DRDO (@DRDO_India) September 27, 2021