نیا دیوالیہ ضابطہ قانون 'ریفارم ایکسپریس' کو تیز کرے گا: انوراگ ٹھاکر

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-03-2026
نیا دیوالیہ ضابطہ قانون 'ریفارم ایکسپریس' کو تیز کرے گا: انوراگ ٹھاکر
نیا دیوالیہ ضابطہ قانون 'ریفارم ایکسپریس' کو تیز کرے گا: انوراگ ٹھاکر

 



نئی دہلی
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے بدھ کے روز لوک سبھا میں کہا کہ دیوالیہ پن اور ادائیگی نااہلی ضابطہ میں ترمیم کے لیے لایا گیا بل “ریفارم ایکسپریس” کو مزید رفتار دے گا اور معیشت کو مضبوط بنائے گا۔ٹھاکر نے دیوالیہ پن اور ادائیگی نااہلی ضابطہ (ترمیمی) بل 2025 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے کمپنیوں کو بند کرنے کے بجائے انہیں بچانے اور آگے بڑھانے پر کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بل سے ریفارم ایکسپریس کو مزید رفتار ملے گی اور معیشت مضبوط ہوگی۔بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا کہ سابقہ یو پی اے حکومت کے دوران کبھی بھی بینکوں کے اثاثوں کے معیار کا جائزہ نہیں لیا گیا، جبکہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد حساب کتاب درست کرنے کا کام کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ سال 2004 سے پہلے مجموعی غیر فعال اثاثے (این پی اے) 16 فیصد تھے، جنہیں اٹل بہاری واجپائی حکومت نے کم کر کے 7.8 فیصد کیا، اور بعد میں کانگریس (یو پی اے) حکومت اسے 12.3 فیصد پر چھوڑ گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اسے کم کر کے 2.3 فیصد تک پہنچا دیا ہے۔بی جے پی رکن نے کہا کہ دیوالیہ پن اور ادائیگی نااہلی قانون 2016 کے نفاذ کے بعد این پی اے کی 50 فیصد وصولی کی گئی اور بینکوں کا پیسہ واپس دلایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ترمیمی بل “ریفارم ایکسپریس” کو آگے بڑھانے والا ایک طاقتور انجن ہے، جو سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے اور اقتصادی انصاف کو فروغ دینے میں مددگار ہوگا۔انہوں نے بالواسطہ طور پر کانگریس اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا، “یہ لوگ این پی اے کی بات کرتے ہیں، جبکہ ان کے پاس خود سب سے بڑا این پی اے ہے جو کارکردگی دکھانے میں ناکام ہے۔
ٹھاکر نے کہا کہ ہم 10 سال بعد اس قانون میں ترمیم کرنے جا رہے ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے گزشتہ تین برسوں میں تمام متعلقہ فریقوں سے بات چیت کے بعد اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بل میں ایک نئی اصلاح شامل کی گئی ہے جس کے تحت عدالت جانے سے پہلے ہی تنازعات کا حل نکالنے پر زور دیا گیا ہے۔