این ٹی اے کے مطابق نیٹ یو جی 2026 کا دوبارہ امتحان 21 جون کو ملک بھر کے 5440 امتحانی مراکز اور بیرون ملک 14 مراکز پر کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا جس میں 20 لاکھ سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔ امتحان 13 زبانوں میں منعقد ہوا جن میں ہندی اور انگریزی بھی شامل تھیں۔
قومی امتحانی ادارے نے کہا کہ امتحان کے کامیاب انعقاد کے لیے مختلف سرکاری اداروں۔ تعلیمی تنظیموں اور لاکھوں اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کام کیا۔ دس ہزار سے زائد معذور امیدواروں سمیت تمام طلبہ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ طبی مسائل سے دوچار 81 امیدواروں کے لیے بھی خصوصی سہولیات فراہم کی گئیں جن میں ایک سڑک حادثے سے صحت یاب ہونے والا طالب علم اور ایک زیر علاج امیدوار بھی شامل تھا تاکہ وہ امتحان میں شریک ہو سکیں۔
امتحان کی شفافیت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے آدھار پر مبنی حیاتیاتی شناخت اور چہرہ شناسی کا نظام نافذ کیا گیا۔ امتحانی مراکز پر نگرانی کے لیے کیمرے نصب کیے گئے۔ مواصلاتی سگنل روکنے والے آلات استعمال کیے گئے اور ریاستی پولیس کے تعاون سے دو مرحلوں پر مشتمل تلاشی کا انتظام کیا گیا۔نھی دہلی : امتحانی عمل کی نگرانی کے لیے این ٹی اے ہیڈکوارٹر۔ وزارت تعلیم۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے تحت مرکزی مالی اعانت یافتہ 34 اداروں۔ تمام ریاستوں اور ضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں نگرانی مراکز قائم کیے گئے۔
امتحان کے انعقاد میں مرکزی مسلح پولیس فورس۔ وزارت خارجہ۔ محکمہ ڈاک۔ فضائیہ۔ وزارت داخلہ۔ وزارت صحت۔ قومی اطلاعاتی مرکز۔ وزارت برقیات و اطلاعاتی ٹیکنالوجی۔ محکمہ مالی خدمات۔ وزارت دفاع اور وزارت تعلیم سمیت کئی اداروں نے تعاون کیا۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک۔ کینرا بینک۔ پنجاب نیشنل بینک اور یوکو بینک نے بھی معاونت فراہم کی۔
این ٹی اے کے مطابق ریاستی حکومتوں نے امتحانی مراکز پر امیدواروں اور ان کے والدین کے لیے سایہ دار مقامات۔ پینے کے پانی اور کھانے کا انتظام کیا۔ ایمبولینس اور طبی سہولیات کو تیار رکھا گیا جبکہ کئی ریاستوں میں امیدواروں کو امتحان کے دن مفت سفری سہولت بھی فراہم کی گئی۔ادارے نے بتایا کہ امتحان کے انعقاد کے لیے ملک بھر میں تقریباً سات لاکھ اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جن میں پولیس اہلکار۔ مبصرین اور امتحانی عملہ شامل تھا۔ یہ پورا عمل ریکارڈ 37 دنوں کے اندر مکمل کیا گیا۔این ٹی اے نے ملک بھر کے تعلیمی ماہرین اور علمی اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے امتحان کے لیے سوالات کے متعدد مجموعے تیار کرنے میں اپنی خدمات اور مہارت فراہم کیں۔