نئی دہلی
کیرل کے سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعلیٰ پنرائی وجین نے بدھ کے روز نیٹ-سنیاتک سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے الزامات کو ’’انتہائی سنگین اور قابلِ مذمت‘‘ قرار دیتے ہوئے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا۔وجین نے اپنے بیان میں کہا کہ طبی نصاب میں داخلے کے لیے منعقد ہونے والے قومی اہلیت و داخلہ امتحان (نیٹ) کے سوالیہ پرچے کے افشا ہونے اور بے ضابطگیوں کے بار بار سامنے آنے والے واقعات اس انتہائی مسابقتی امتحان کی تیاری کرنے والے لاکھوں امیدواروں کے اعتماد اور خوابوں کو تباہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیٹ سے متعلق بار بار پیدا ہونے والے تنازعات نہایت سنگین اور ناقابلِ قبول ہیں۔ طلبہ برسوں تک سخت محنت اور امید کے ساتھ اس امتحان کی تیاری کرتے ہیں۔ ایسے واقعات ان کے اعتماد اور مستقبل کو کمزور کرتے ہیں۔
مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو رکن وجین نے الزام لگایا کہ امتحانی عمل کی شفافیت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے ذمہ دار افسران اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب سے مرکز نے قومی سطح کے امتحانات کے انعقاد کی ذمہ داری نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو سونپی ہے، تب سے سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے الزامات پہلی بار سامنے نہیں آئے