نئی دہلی
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے نیشنل اہلیت کم داخلہ امتحان- انڈر گریجویٹ (نیٹ یو جی) پرچہ لیک معاملے میں مہاراشٹر کے لاتور شہر میں رینوکائی کیمسٹری کلاسز (آر سی سی) کے بانی شیوراج رگھوناتھ موٹےگاؤںکر کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام نے پیر کو یہ جانکاری دی۔
اتوار کو ایجنسی کی جانب سے کی گئی تلاشی کے دوران موٹےگاؤںکر کے موبائل فون سے میڈیکل داخلہ امتحان کا لیک ہوا پرچہ برآمد ہوا۔ اس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔حکام نے بتایا کہ سی بی آئی کا الزام ہے کہ موٹےگاؤںکر نیٹ یو جی کے سوالیہ پرچے کو لیک کرنے اور پھیلانے میں ملوث ایک منظم گروہ کا سرگرم رکن تھا۔
انہوں نے بتایا کہ موٹےگاؤںکر نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر 23 اپریل 2026 کو ہونے والے نیٹ یو جی امتحان سے پہلے ہی سوالیہ پرچہ اور اس کے جوابات حاصل کر لیے تھے۔ الزام ہے کہ اس نے یہ سوالیہ پرچے کئی لوگوں میں تقسیم کیے تھے۔