ہندوستان میں قوم پرستی کوئی مسئلہ نہیں:موہن بھاگوت

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 29-11-2025
ہندوستان میں قوم پرستی کوئی مسئلہ نہیں:موہن بھاگوت
ہندوستان میں قوم پرستی کوئی مسئلہ نہیں:موہن بھاگوت

 



ناگپور/ آواز دی وائس
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں ہندوستان میں قوم پرستی کوئی مسئلہ نہیں ہے، اور جو لوگ آر ایس ایس کو صرف ایک "قوم پرست تنظیم" کہہ کر سمجھتے ہیں وہ اس کی اصل فکر کو نہیں جانتے۔
ناگپور میں جاری کتابی میلے سے خطاب کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ لوگ ہمیں قوم پرست کہتے ہیں، مگر ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں۔ ہم تنازعات سے دور رہتے ہیں۔ ہماری فطرت اور ہماری ثقافت یہ ہے کہ سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں، جب کہ کئی غیر ملکی قوموں میں ایسا نہیں ہے۔
انہوں نے ہندوستانی ’قوم پرستی ‘ اور مغربی قوم  پرستی کے درمیان فرق واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں ’’قوم پرستی‘ کا جو تصور ہے، وہ مغرب کے ’قوم پرستی کے تصور سے بالکل مختلف ہے۔ وہاں اس کا ترجمہ ’قومی کیا گیا اور پھر اسے ’قوم پرستی کہا گیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ہم اپنے اصل الفاظ بھول کر ان کے الفاظ استعمال کرنے لگے۔
انہوں نے کہا کہ قوم پرستی ہندوستان کے لیے کبھی بنیادی مسئلہ نہیں رہی  ہندوستان میں قوم پرستی کوئی مسئلہ نہیں۔  ہم قومیت کے تصور پر یقین رکھتے ہیں، قوم پرستی پر نہیں۔ ہم قوم کے وجود کے نظریے کو بھی مانتے ہیں۔ موہن بھاگوت نے عالمی سطح پر قوم پرستی کے نقصانات کا ذکر بھی کیا کہ جب ہم قوم پرستی کی بات کرتے ہیں تو وہ مغربی ’قوم پرستی سے جڑ جاتی ہے، جس کی وجہ سے دو عالمی جنگیں ہوئیں۔ یہ قوموں کے غرور کا نتیجہ تھا۔ لیکن ہمارا ’’قوم پرستی ‘ انا کے ساتھ نہیں چلتی۔ یہ اس وقت وجود میں آیا جب لوگ اپنے ذاتی انا کو ختم کرکے خود کو ایک سمجھنے لگے۔
ناگپور کتابی میلہ 22 نومبر سے جاری ہے اور 30 نومبر تک ریشم باغ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔ اس میں 300 سے زائد اسٹال قائم کیے گئے ہیں جن میں شہر اور اطراف کے قارئین کے لیے مختلف قسم کی کتابیں موجود ہیں۔