قومی ہیومن رائٹس کمیشن: خواتین کے خلاف جرائم پر حکومت راجستھان کو نوٹس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-03-2021
بڑا قدم
بڑا قدم

 

 

قومی ہیومن رائٹس کمیشن نے راجستھان میں خواتین کے خلاف جرائم میں،یرمعمولی اضافے کی شکایات کے سلسلے میں، ریاست کے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹرجنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

کمیشن نے ایک بیان میں کہاکہ ریاست میں پچھلے ایک سال کے دوران مبینہ طور پر 80 ہزار کیس درج کیے گئے ہیں۔ کمیشن نے کہاہے کہ یہ الزامات اور واقعات،سنجیدہ نوعیت کے ہیں، جن سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ظاہر ہوتی ہے۔

کمیشن نے کہاکہ یہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ خواتین کے حقوق کی حفاظت کرے اور قصورواروں کو ہر حال میں سزا دے۔ کمیشن نے اسی طرح راجستھان کے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو بھی ہدایت دی ہےکہ وہ اِن واقعات کی تحقیقات کریں اور چار ہفتے کے اندر اندر کارروائی رپورٹ داخل کریں۔