ڈیجیٹل یونیورسٹی سے سیٹوں کی کمی کا مسئلہ ہوگا حل:مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
 ڈیجیٹل یونیورسٹی سے سیٹوں کی کمی کا مسئلہ ہوگا حل:مودی
ڈیجیٹل یونیورسٹی سے سیٹوں کی کمی کا مسئلہ ہوگا حل:مودی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حال ہی میں اعلان کردہ نیشنل ڈیجیٹل یونیورسٹی ملک میں یونیورسٹیوں میں سیٹوں کی کمی کے مسئلے کو پوری طرح سے حل کر سکتی ہے۔

وزیراعظم نے وزارت تعلیم، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) اور (آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن) اے آئی سی ٹی ای اور ڈیجیٹل یونیورسٹی کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے پروجیکٹ پر تیزی سے کام کرنے کی اپیل کی مودی نے بجٹ 2022-23 میں تعلیم اور ہنر مندی کے شعبے پر مرکزی بجٹ 2022 کے مثبت اثرات پر ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے اداروں کی تعمیر کے دوران بین الاقوامی معیارات کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

پیر کو مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے مادری زبان کے ذریعے تعلیم اور بچوں کی ذہنی نشوونما کے درمیان کڑی کی نشاندہی کی۔

انہوں نے بتایا کہ کئی ریاستوں میں مقامی زبانوں میں طبی اور تکنیکی تعلیم بھی دی جا رہی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا نے اس بازار کے بجٹ میں نیشنل ڈیجیٹل یونیورسٹی کا اعلان کیا ہے۔

جواس کا ایک بنیادی مرکز ہو گا اور دور دور تک اس سے جڑے مراکز ہوں گے۔

وزیر اعظم نے مقامی ہندوستانی زبانوں میں ڈیجیٹل فارمیٹ میں بہترین درجے کے مواد کی تخلیق کو تیز کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسا مواد انٹرنیٹ، موبائل فون، ٹی وی اور ریڈیو کے ذریعے دستیاب ہونا چاہیے۔ انہوں نے اشاروں کی زبانوں میں مواد پر کام کو ترجیح دینے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا، ’’خودکفیل ہندوستان کے لئے عالمی ہنر کی مانگ کے تناظرسے متحرک مہارتیں اہم ہیں۔