نائیڈو، مودی، سونیا کا نہرو کی سالگرہ پر خراج عقیدت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 14-11-2021
نائیڈو، مودی، سونیا کا نہرو کی سالگرہ پر خراج عقیدت
نائیڈو، مودی، سونیا کا نہرو کی سالگرہ پر خراج عقیدت

 

 

نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے اتوار کو سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو ان کی 132 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔

مسٹر نائیڈو نے ٹویٹ کیا،’سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی یوم پیدائش پر میرا خراج عقیدت۔ جدید ہندوستان کی تعمیر میں ان کے تعاون کے لیے انھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

مودی نے ٹویٹ کیا، ’میں پنڈت جواہر لال نہرو جی کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں‘۔ محترمہ سونیا گاندھی اپنے خاندان کے ساتھ آنجہانی وزیر اعظم کی سمادھی شانتیون پہنچیں اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نےٹویٹ کیا،’ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم نہرو جی کو ہر سال جینتی پر پورا ملک انھیں ’یوم اطفال‘ کے علاوہ ان کی سچائی، اتحاد اور امن کی اہمیت کے لیے یاد کرتا ہے‘۔ (ایجنسی ان پٹ )