نڈا نے مارچ منسوخ کرنے کے سی جے پی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 01-09-2026
نڈا نے مارچ منسوخ کرنے کے سی جے پی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا
نڈا نے مارچ منسوخ کرنے کے سی جے پی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا

 



نئی دہلی: مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے منگل کو کہا کہ جولائی میں دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی (کاجپا) کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں میں شامل افراد کے خلاف درج تمام ایف آئی آر واپس لے لی جائیں گی اور ان کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کی جائے گی۔

نڈا کا یہ بیان سپریم کورٹ کی جانب سے 20 سے 25 جولائی کے درمیان ملک بھر میں کاجپا کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں میں شامل طلبہ کے خلاف درج تمام ایف آئی آر منسوخ کیے جانے کے کچھ ہی دیر بعد آیا۔ اس کے بعد تنظیم نے 5 ستمبر کو قومی دارالحکومت میں مجوزہ مارچ منسوخ کر دیا۔

نڈا نے مارچ منسوخ کرنے کے کاجپا کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے بی جے پی کی حکومت والی تمام ریاستوں سے بات چیت کی ہے اور ان ریاستوں نے اپنے یہاں کاجپا کے مظاہرین کے خلاف درج تمام ایف آئی آر واپس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نڈا نے یہاں صحافیوں سے کہا، ’’ہم دہلی میں 5 ستمبر کو ہونے والے مظاہرے کو منسوخ کرنے کے کاجپا کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔‘‘ مرکزی وزیر نڈا نے یہ بھی کہا کہ ملک کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی حکومت کی اولین ترجیح بنی ہوئی ہے۔