نبین نے لدھیانہ میں زرعی ماہر معاشیات ایس ایس جوہل سے ملاقات کی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 22-06-2026
نبین نے لدھیانہ میں زرعی ماہر معاشیات ایس ایس جوہل سے ملاقات کی
نبین نے لدھیانہ میں زرعی ماہر معاشیات ایس ایس جوہل سے ملاقات کی

 



لدھیانہ
بی جے پی کے صدر نتن نبین نے پیر کے روز معروف زرعی ماہرِ معاشیات اور سردارا سنگھ جوہل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور زرعی شعبے سے متعلق مختلف امور، خصوصاً فصلوں میں تنوع (کراپ ڈائیورسفکیشن) پر تبادلۂ خیال کیا۔
نتن نبین پنجاب کے تین روزہ دورے پر تھے اور پیر ان کے اس دورے کا آخری دن تھا۔ پنجاب میں 2027 کے اسمبلی انتخابات متوقع ہیں۔ایکس پر ایک پوسٹ میں نتن نبین نے بتایا کہ پنجاب کے دورے کے دوران انہوں نے معروف زرعی ماہرِ معاشیات سردارا سنگھ جوہل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سردارا سنگھ جوہل ملک کے ممتاز زرعی ماہرینِ معاشیات میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے پنجاب ایگریکلچرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور کمیشن برائے زرعی لاگت اور قیمتیں کے چیئرمین کی حیثیت سے فصلوں میں تنوع اور زرعی اصلاحات کے ذریعے ملکی زرعی پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
نتن نبین نے کہا کہ ان کی جوہل کے ساتھ پنجاب کے زرعی نظام، کسانوں کو درپیش مسائل، فصلوں میں تنوع اور مجموعی زرعی ترقی کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر پنجاب بی جے پی کے صدر کیول سنگھ ڈھلوں اور ریاستی جنرل سیکریٹری انیل سرین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
نتن نبین نے 20 جون کو امرتسر سے اپنے پنجاب دورے کا آغاز کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے جالندھر اور لدھیانہ کا بھی دورہ کیا۔اتوار کے روز انہوں نے عام آدمی پارٹی کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے پنجاب کے لیے ’’بدقسمتی‘‘ قرار دیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ 2027 کے اسمبلی انتخابات میں اسے اقتدار سے باہر کر دیں۔
نتن نبین نے پارٹی کارکنوں سے یہ بھی کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے کاموں کو گھر گھر پہنچائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف بی جے پی ہی پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔