این بیرن سنگھ ایک بار پھر منی پور کے وزیر اعلیٰ ہوں گے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-03-2022
این بیرن سنگھ ایک بار پھر منی پور کے وزیر اعلیٰ ہوں گے
این بیرن سنگھ ایک بار پھر منی پور کے وزیر اعلیٰ ہوں گے

 

 

  امپھال: نونگ تھومبم بیرن سنگھ کو اتوار کو متفقہ طور پر دوسری بار منی پور بھارتیہ جنتا پارٹی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا بی جے پی کی مرکزی مشاہد اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے یہاں پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں پارٹی قانون سازوں کی میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا-

حالیہ اسمبلی انتخابات کے بعد نگراں وزیر اعلی کے طور پر خدمات انجام دینے والے مسٹر سنگھ نے اس شمال مشرقی ریاست میں پہلی بار مکمل اکثریت کے لئے بی جے پی کی قیادت کی ۔

وہ سال 2017 میں منی پور میں بی جے پی کے پہلے وزیر اعلیٰ بنے تھے۔ بطور سابق صحافی اور فٹ بالر مسٹر سنگھ کو منی پور میں وزیر اعلیٰ کے طور پر دوسری میعاد ملنے کے ساتھ ہی محترمہ سیتا رمن نے ایک گلدستہ پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ اس عہدے کے مضبوط دعویدار ٹی بسواجیت نے بھی بی جے پی کے دیگر ایم ایل ایز کے ساتھ مسٹر سنگھ کو مبارکباد دی۔ 10 مارچ کو اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد، بی جے پی کو اندرونی اختلافات دور کرنے کے لیے بظاہر وزیراعلی کے اعلان میں دس دن کی تاخیر کرنی پڑی