مسلمانوں کو کساں سول کوڈ کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا:دانش آزاد

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2022
مسلمانوں کو کساں سول کوڈ کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا:دانش آزاد
مسلمانوں کو کساں سول کوڈ کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا:دانش آزاد

 

 

نئی دہلی: ملک میں ایک بار پھر یکساں سول کوڈ کو لے کر بحث شروع ہو گئی ہے۔

یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کے بڑھتے ہوئے مطالبات کے درمیان یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں واحد مسلم وزیر دانش انصاری نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کو یکساں سول کوڈ کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے درمیان حکومت کی نیت واضح کریں گے۔ اقلیتی بہبود اور وقف کے وزیر مملکت دانش انصاری نے کہا کہ حکومت تمام لوگوں سے بات کرنے کے بعد ہی یکساں سیول کوڈ کو لاگو کرنے کی سمت قدم اٹھائے گی۔

یوگی حکومت کے وزیر نے کہا، "عوام کی رائے ہمارے لیے بہت اہم ہے، ہم لوگوں کے درمیان جانے اور ان سے بات کرنے کے بعد ہی اس سمت میں قدم اٹھائیں گے۔"

یونیفارم سول کوڈ پر بحث پر یوگی حکومت کے وزیر دانش انصاری نے کہا کہ جیسے جیسے سماج ترقی کرتا ہے حالات بھی بدل جاتے ہیں۔ دوسری جانب آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے یکساں سول کوڈ کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے اس کے حق میں کہی جانے والی باتوں پر تنقید کی ہے۔