مسلمانوں کو حجاب نہیں تعلیم کی ضرورت ہے:بسوا سرما

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
مسلمانوں کو حجاب نہیں تعلیم کی ضرورت ہے:بسوا سرما
مسلمانوں کو حجاب نہیں تعلیم کی ضرورت ہے:بسوا سرما

 

 

آواز دی وائس، دہرادون

 کرناٹک میں چل رہے حجاب تنازعہ پر ریاست آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت وسوا سرما نے اتراکھنڈ میں انتخابی مہم کے دوران کہا ہے کہ مسلمانوں کو حجاب کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اسے تعلیم کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ حجاب تعلیم کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہ کہ ایک ٹیچر کو یہ کیسے پتہ چلے گا کہ باحجاب طالبہ ان کے بتائے ہوئے سبق کو سمجھ پا رہی ہے یا نہیں۔

انہوں نے کانگریس پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اسلام دراصل کانگریس پارٹی کا پھیلایا ہوا ہے۔