ہیلی کاپٹرحادثہ میں جان گنوانے والےجنرل راوت اور دیگرفوجیوں کے لئے مسلمانوں کا کینڈل مارچ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-12-2021
ہیلی کاپٹرحادثہ میں جان گنوانے والےجنرل راوت اور دیگرفوجیوں کے لئے مسلمانوں کا کینڈل مارچ
ہیلی کاپٹرحادثہ میں جان گنوانے والےجنرل راوت اور دیگرفوجیوں کے لئے مسلمانوں کا کینڈل مارچ

رائسین: ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ملک کے پہلے سی ڈی ایس بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 فوجیوں کے لیے مسلم کمیونٹی کی طرف سے نماز مغرب کے بعد مقامی جامع مسجد کے احاطے میں ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اس میں تمام مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے شمعیں روشن کرکے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر صدر جامع مسجد نے ملک وقوم کے لیے ہاتھ اٹھا کر مالک سے دعا کی۔

اس پرموجود تمام مسلمانوں نے آمین کہاپھر 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس موقع پر سوسائٹی کے تمام بزرگوں اور نوجوانوں نے خراج تحسین پیش کیا۔

واضح ہوکہ جنرل راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور 11 دیگر فوجی اہلکار اس وقت شہید ہو گئے جب بدھ، 8 دسمبر کو تمل ناڈو کے کنور کے قریب ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیاتھا۔