بزم دوستاں کے زیر اہتمام خانقاہ ارزاں میں مشاعرہ کا انعقاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 03-12-2021
بزم دوستاں کے زیر اہتمام خانقاہ ارزاں میں مشاعرہ کا انعقاد
بزم دوستاں کے زیر اہتمام خانقاہ ارزاں میں مشاعرہ کا انعقاد

 

 

سراج انور/پٹنہ

اِن دنوں ریاست بہارکےدارالحکومت پٹنہ میں ادب کی محفل سج رہی ہے،پٹنہ شہر جو کبھی عظیم آباد کے نام سے جانا جاتا تھا، یہاں شعر و ادب کی محفل سجتی تھی،آج یہاں یہ رویات دوبارہ زندہ ہو رہی ہے۔

گویا پٹنہ یعنی عظیم آباد کی ادبی فضا میں 'بزمِ دوستاں' کی کوششوں سے دوبارہ جگمگا اُٹھی ہے۔ خانقاہ کے اندر محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کرکے ادبی پیاس بجھانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ 

خانقاہ اور مشاعرے کا رشتہ

خانقاہ درگاہ شاہِ ارزاں میں برم دوستاں کے زہراہتمام ایک مشاعرے کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر خانقاہ منعمیہ (مٹھن گھاٹ، پٹنہ) کے سجادہ نشیں مولانا شمیم احمد منعمی نے شرکت کی ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ خانقاہوں نے شعر و ادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

wwww

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے 1919 میں مشاعرہ کا انعقاد کیا تھا، ان لوگوں نے یہ سوچا بھی نہ ہوگا کہ سو برس بعد بھی اسی قسم کے مشاعرے کا انعقاد کیا جائےگا۔ مگر اسی  قسم کی شعری محفل یہاں دوبارہ سجائی گئی ہے۔

مولاناشمیم احمد منعمی نے450 سال پرانی خانقاہ درگاہ شاہِ ارزاں میں ہونے والی ادبی محفل میں شریک ہوکر خوشی و انبساط کا اظہار کیا۔ انہوں نے بزم دوستاں کی کاوشوں کا بھی اہتمام کیا۔ 

اس موقع پر ایک کتاب'ایک اور کاوش' کی رونمائی بھی عمل میں اآئی۔

پرفیسر علیم اللہ حالی کی شکایت

اس موقع پر پروفیسر علیم اللہ حالی نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے اس بات کی شکایت کی کہ اہلِ اردواپنی مادری زبان کو بھولتے جا رہے ہیں۔ وہ اُردو زبان کی ناقدری کر رہے ہیں۔ جب کہ غیر اردو داں اس کی اہمیت و خصوصیات سے واقف ہیں۔ وہیں پروفیسراعجازعلی ارشد نے کہا کہ طرحی مشاعرے کل بھی کارآمد تھے اور آج بھی کارآمد ہیں۔

بزم دوستاں کی جانب سے کی گئی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ خانقاہ معظم بہار شریف کے سجادہ نشین سید شاہ صفی الدین فردوسی نے برم دوستاں کی ادبی خدمات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا مشاعرہ اسی عظیم روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

حامد عظیم آبادی

اس پروگرام کی نظامت معروف صحافی ڈاکٹر ریحان غنی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ بزم دوستاں کی جانب سے شائع کردہ کتاب'ایک اور کاوش' ایک اہم کتاب ہے۔اس سے قبل بزم دوستاں کی جانب سے ' ایک اور زیست' نامی کتاب شائع کی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عظیم  آباد میں ادبی ماحول کو برقرار رکھنے میں حضرت سید شاہ حامد حسین حامد عظیم آبادی کا نام اہمیت کا حامل ہے۔

طرحی مشاعرے کا اہتمام

 اس موقع پر ایک طرحی مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ یہاں ڈاکٹر سید شاہ شمش الدین احمد منعمی نے اپنی ایک نظم پڑھی۔ وہیں بزم دوستاں کے صدر معین کوثر نے بزم دوستاں کی کارگزاریاں پیش کیں۔ طرحی مشاعرہ کا مصرعہ تھا: ہر کوئی تعریف کرتا ہےسبق رفتار کی

اس ادبی محفل میں ناشاد اورنگ آبادی، مرغوب عصر فاطمی، نیاز نذر فاطمی، معین کوثر، ضیاء الرحمان ضیاء، افتخار عاکف، ظفر صدیقی، فرد الحسن فرد، بینم گیلانی، ناصر عالم نصر، جمال کاقوی، معصومہ خاتون،آصف عظیم آبادی، شمیم ​​احمد شمیم، کلیم اللہ کلیم دوست پوری، معین گریدیہاوی، شکیل صارامی، سہیل فاروقی، میر سجاد، احمد ساز قادری، شمیم ​​شولا، شفیلہ بازید پیکر عبدالرضاوی، معین گردیہاوی، محمد راشد اعظم، مظہر الدین اعظم افضل، مصلح الدین کاظم، ڈاکٹر قمبر علی، اصغر حسین کامل، حیدر امام حیدر، نعیم صبا وغیرہ نے شرکت کی کلام پڑھے۔