موسے والا کا انتم سنسکار،عوام کا سیلاب

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 31-05-2022
موسے والا کا انتم سنسکار،عوام کا سیلاب
موسے والا کا انتم سنسکار،عوام کا سیلاب

 

 

بھٹنڈہ/مانسا: مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا پانچ عناصر میں ضم ہو گئے ہیں۔یعنی ان کا انتم سنسکار کردیا گیا۔

مانسا میں موسا کے مقام پر ان کے کھیت میں چراغاں کیا گیا۔ اس دوران ان کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جب کہ سیاسی رہنماؤں نے بھی رسومات میں شرکت کی۔ان کے خاندان کے افراد کا برا حال تھا۔ سدھو کی ماں بار بار اپنے بیٹے کے چہرے کو دیکھ رہی تھی۔ ساتھ ہی ان کے حامیوں میں پولیس کے خلاف غصہ بھی دیکھا گیا۔

سدھو موسے والا کی لاش منگل کو مانسا کے سول اسپتال سے گاؤں لائی گئی۔ اس سے قبل اسپتال میں ان کے والد بلکور سنگھ نے بھی اپنے بیٹے کی لاش کو پگڑی پہنائی تھی۔پنجاب کانگریس کے سربراہ امریندر سنگھ راجہ وڈنگ اور سابق وزیرجیل سکھجندر رندھاوا بھی یہاں پہنچے۔ سدھو موسے والا کا آخری سفر ان کے پسندیدہ ٹریکٹر 5911 پر نکالا گیا۔

آخری سفر کے لیے ماں نے آخری بار بیٹے کے بال سنوارے۔ یہ دیکھ کر وہاں موجود لوگوں کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں۔ موسے والا کی تدفین ان کے گاؤں میں ہی کی گئی۔واضح رہے کہ سدھو کو اتوار کی شام جواہرکے گاؤں میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ خالہ کے گھر جا رہے تھے۔ تاہم اس معاملے میں پولیس ان لوگوں تک بھی پہنچ رہی ہے جنہوں نے اس جرم کو انجام دیا۔

ڈاکٹروں کو موسے والا کے جسم پر گولیوں کے 24 نشانات ملے

 موسے والا کو اتوار کی شام جواہرکے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پوسٹ مارٹم میں ان کے جسم پر گولیوں کے 24 نشانات پائے گئے۔ اس کا سر، ٹانگیں، سینہ اور پیٹ گولیوں سے چھلنی تھے۔ موسے والا کو بائیں پھیپھڑے اور جگر میں گولی لگی۔

پسندیدہ ٹریکٹر میں آخری سفر

 موسے والا کا آخری سفر ان کے پسندیدہ 5911 ٹریکٹر پر نکالا گیا۔ موسے والا نے اپنے کئی پنجابی گانوں میں اس ٹریکٹر کا ذکر کیا ہے۔ اس کو موڈیفائڈ کروانے کے بعد بھی اس نے اسے گھر میں رکھا۔

لاش رات بھر مردہ خانے میں رکھی

سدھو کی آخری رسومات کی خبر ملتے ہی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موسیگاؤں پہنچنا شروع ہوگئی۔ ایسے میں سیکورٹی کے پیش نظر ڈاکٹروں نے ان کی لاش کو رات بھر اسپتال میں رکھا اور صبح اسے لواحقین کے حوالے کردیا۔بٹھنڈہ رینج کے آئی جی پی کے یادو اور بھٹنڈہ کے ایس ایس پی جے۔ ایلنچیزیان کو مانسہ کے ایس ایس پی گورو تورا کے ساتھ مانسا میں ڈیرہ ڈالا گیا تھا۔ یہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ہائی کورٹ کے سیٹنگ جج تحقیقات کریں گے

 اب ہائی کورٹ کے موجودہ جج موسے والا قتل کیس کی تحقیقات کریں گے۔ پنجاب کے ہوم سکریٹری انوراگ ورما نے رجسٹرار، پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کو خط لکھا ہے۔ موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے یہ مطالبہ کیا تھا۔

ہائی کورٹ نے سیکیورٹی ہٹانے پر جواب طلب کرلیا 

ہائی کورٹ نے سیکیورٹی کٹوتی لیک پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ سابق ڈپٹی سی ایم او پی سونی نے اس سلسلے میں ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مان حکومت نے سیاسی انتقام کے طور پر سیکورٹی واپس لے لی۔ اس کے بعد اس کی معلومات کو عام کیا گیا، جس کی وجہ سے ہر کسی کے لیے سیکیورٹی خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

بھٹنڈہ میں، پولیس نے موسوالا پر حملے میں استعمال ہونے والی ٹویوٹا کرولا کار کے مالک اور تھانہ تلونڈی سبو علاقے کے ایک گاؤں کے رہائشی نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔اس کے خلاف ماضی میں بھی فوجداری مقدمات درج ہیں اور سی آئی اے عملہ نوجوان سے پوچھ گچھ کر رہا ہے۔ وہ گینگسٹر من پریت سنگھ عرف منا کا قریبی دوست بتایا جاتا ہے، جو گینگسٹر کلویر ناروانا کے قتل کا ملزم ہےاور فیروز پور جیل میں بند ہے۔