ہم جئیں گے اور مریں گے اے وطن تیرے لئے،موت کے بعدمدثروائرل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 30-05-2022
ہم جئیں گے اور مریں گے اے وطن تیرے لئے،موت کے بعدمدثروائرل
ہم جئیں گے اور مریں گے اے وطن تیرے لئے،موت کے بعدمدثروائرل

 

 

بارہمولہ: بدھ کے روز جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں ملک کی خدمت کرنے والے جوان مدثر احمد نے جیش محمد گروپ کے تین پاکستانی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

اسی دوران مدثر شہید ہو گئے۔ جس پر پورے ملک کو فخر ہے۔

ان کی ایک جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گانا 'ہم جئیں گے اور مریں گے اےوطن تیرے لیے' گا رہے ہیں۔

یہ ویڈیو ان کی شہادت سے تین دن پہلے کی ہے۔ اسے اب تک ہزاروں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

 

صارفین تبصروں میں انہیں سلام پیش کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے کہا کہ ملک کو مدثر جیسے فوجیوں پر فخر ہے۔

 

مدثر کے اس انداز پر ان کے ساتھی انہیں بنداس مدثر کے نام سے پکارتے تھے۔ جب ان کا جنازہ اٹھا تو وہی دوست انھیں یاد کر کے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔