برکت اللہ یونیورسٹی کا نام بدل کر واگ دیوی بھوجپال یونیورسٹی رکھا جائے گا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 04-06-2026
برکت اللہ یونیورسٹی کا نام بدل کر واگ دیوی بھوجپال یونیورسٹی رکھا جائے گا
برکت اللہ یونیورسٹی کا نام بدل کر واگ دیوی بھوجپال یونیورسٹی رکھا جائے گا

 



بھوپال
مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں واقع برکت اللہ یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل نے متفقہ طور پر ایک تجویز منظور کر لی ہے جس کے تحت ادارے کا نام تبدیل کر کے "وگدوی بھوجپال یونیورسٹی" رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، جو اس عمل کا پہلا باضابطہ قدم ہے۔اس پیش رفت کے حوالے سے یونیورسٹی کے رجسٹرار سمر بہادر سنگھ نے بتایا کہ نام کی تبدیلی کی یہ تجویز بدھ کے روز ہونے والی ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ میں پیش کی گئی تھی اور تمام اراکین نے اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
رجسٹرار نے یہ بھی واضح کیا کہ اب یہ تجویز مدھیہ پردیش حکومت کو بھیجی جائے گی، جو یونیورسٹی کے نام کی تبدیلی سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کل یونیورسٹی میں ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ ہوئی جس میں ایک تجویز پیش کی گئی کہ برکت اللہ یونیورسٹی کا نام تبدیل کر کے 'وگدوی بھوجپال یونیورسٹی' رکھا جائے۔ یہ تجویز متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ اب یہ فیصلہ حتمی شکل اختیار کر چکا ہے، اور میں اس کے بعد حکومت کو باقاعدہ خط لکھوں گا تاکہ مزید کارروائی کی جا سکے۔ جب حکومت کی جانب سے منظوری مل جائے گی تو اس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔ حتمی فیصلہ حکومت کی سطح پر کیا جائے گا۔
جب ان سے نام کی تبدیلی کی ضرورت کے بارے میں پوچھا گیا تو رجسٹرار نے کہا کہ یہ ایک بحث طلب معاملہ ہے، تاہم وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ یہ ایگزیکٹو کونسل کا فیصلہ ہے، اس لیے بطور رجسٹرار میں صرف یہ کہوں گا کہ فیصلہ ہو چکا ہے اور اب ہم اسے حکومت کو بھیج رہے ہیں۔ اس کے بعد حکومت نوٹیفکیشن جاری کرے گی اور اسی کے بعد نام تبدیل ہوگا۔ اس وقت صرف ایک تجویز منظور ہوئی ہے اور اسی کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے۔