راجستھان میں دو کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ افراد کولگی ویکسین

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 02-07-2021
راجستھان میں دو کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ افراد کولگی ویکسین
راجستھان میں دو کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ افراد کولگی ویکسین

 

 

جے پور

راجستھان میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کے لئے کی جانے والی ویکسینیشن کے تحت اب تک دو کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق جمعہ تک ریاست میں کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری دو کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار 630 خوراکیں دی گئیں۔

ان میں سے ایک لاکھ 37 ہزار 305 ویکسین پرائیویٹ اسپتالوں میں دی گئیں۔ جمعہ کو 57 ہزار 139 ویکسین لگائی گئیں جن میں سے 32 ہزار121 ویکسین 18 سے 44 سال کے درمیان لوگوں کو دی گئیں۔

اس مہم میں اب تک دو کروڑ پانچ لاکھ 34 ہزار 442 افراد کو پہلی خوراک اور 41 لاکھ 51 ہزار 188 افراد کو دوسری خوراک شامل ہے۔ یکم جولائی کو پہلی خوراک کے 35 ہزار 835 جبکہ 21 ہزار 304 افراد کو دوسری خوراک دی گئی۔

اسی عرصے کے دوران 55 لاکھ 90 ہزار چھ افرد کو پہلی اور 19 لاکھ 72 ہزار 620 افراد کو اس کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔ جمعہ کو ان عمر کے 576 افراد کو کورونا کی پہلی خوراک جبکہ 1524 افراد کو اس کی دوسری خوراک دی گئی۔

اسی طرح 45 سے 59 سال کی عمر کے 64 لاکھ 35 ہزار 657 افراد کو پہلی جبکہ 12 لاکھ 93 ہزار 229 افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔

یکم جولائی کو45 سے 59 سال کی عمر کے 3136 افراد نے پہلی خوراک حاصل کی جبکہ 6835 افراد کو دوسری خوراک ملی۔

اب تک 74 لاکھ 26 ہزار 281 افراد کو پہلی خوراک مل چکی ہے جبکہ اس عمر گروپ کے 84 ہزار 433 افراد نے 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کو گذشتہ مئی سے شروع کی جانے والی ویکسی نیشن میں دوسری خوراک مل چکی ہے۔

جمعہ کو 18 سے 44 سال کی عمر میں 32 ہزار 121 افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی جبکہ 12 ہزار 821 افراد نے اس کی دوسری خوراک لی۔ (ایجنسی ان پٹ )