محمدایوب:بصارت سے محرومی کے باوجود شاندار علمی کامیابی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-11-2022
محمدایوب:بصارت سے محرومی کے باوجود شاندار علمی کامیابی
محمدایوب:بصارت سے محرومی کے باوجود شاندار علمی کامیابی

 

 

نکول شیوانی/ نئی دہلی

سرینگر:اگر آپ حوصلہ اور عزم کی کہانی تلاش کر رہے ہیں، تو محمد ایوب میر کو دیکھ لیں۔ جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع سے تعلق رکھنے والے اس 23 سالہ بصارت سے محروم طالب علم نے حال ہی میں جونیئر فیلو ریسرچ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

جے ایف آر یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی طرف سے طالب علموں کو تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک اسکالرشپ دی جاتی ہے۔ کامیاب امیدواروں کا انتخاب مسابقتی امتحان کے ذریعے کیا جاتا ہے اور انہیں ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے۔ 23 سالہ ایوب کا تعلق شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کی سوگام لولاب تحصیل سے ہے۔

ایوب پیدائشی نابینا نہیں بلکہ بعد میں ہوئے ہیں ۔ بڑھتی عمر کے ساتھ وہ بصارت سے محروم ہوتے گئے۔ جب انہوں نے اپنی 12ویں جماعت کی تعلیم مکمل کی تب 70 فیصد بصارت کی خرابی کی تشخیص ہوئی۔ لیکن اس کے باوجود وہ سخت محنت کرنے سے باز نہیں رہے۔ وہ اپنی پڑھائی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہے۔

اپنے اسکول اور بعد میں اپنے کالج میں والدین اور اساتذہ کے کافی تعاون کے ساتھ، ایوب نے 2017 میں پولیٹیکل سائنس میں گریجویشن اور بعد میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن مکمل کیا۔

انہوں نے لیکچرز کی آڈیو ریکارڈنگ سن کر تعلیم جاری رکھی اور نابینا افراد کے لیے بنائے گئے خصوصی سافٹ ویئر کی مدد لی۔ وہ اپنی کامیابی کا سہرا اے ایم یو میں اپنے اساتذہ کو دیتے ہیں۔

کپواڑہ میں اپنے گھر سے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا: جے آر ایف کوالیفائی کرنا میرا اکیلے کا کام نہیں ہے بلکہ ، میری کامیابی میں اے ایم یو کے پروفیسرز کا بڑا حصہ ہے۔ سینئرز نے بھی میرے کریئر میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے جے آر ایف کے میرے سفر میں میری رہنمائی کی۔