نئی دہلی/ آواز دی وائس
آپریشن سیندور' کے بعد عوام کا اعتماد ہندوستانی فوج اور حکومت پر مزید مضبوط ہوا ہے۔ اس کارروائی کے تحت پاکستان اور دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے باعث نہ صرف وزیرِ اعظم نریندر مودی ایک بار پھر ایک مضبوط رہنما کے طور پر ابھرے ہیں، بلکہ انہوں نے راہل گاندھی، اروند کیجریوال اور ممتا بنرجی جیسے دیگر رہنماؤں کو فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس بات کی تصدیق آئی اے این ایس میٹرائز کے حالیہ سروے میں ہوئی ہے۔
پاکستان کو سبق سکھانے کے لیے نریندر مودی سب سے مؤثر رہنما: سروے
۔9 مئی سے 15 مئی 2025 کے درمیان کیے گئے آئی اے این ایس میٹرائز سروے میں عوام سے سوال کیا گیا کہ 'آپریشن سیندور' کے تحت کی گئی کارروائی کے تناظر میں کون سا ہندوستانی رہنما پاکستان کو سبق سکھانے کے لیے سب سے زیادہ اہل ہے؟ اس پر وزیرِ اعظم نریندر مودی کو سب سے زیادہ حمایت ملی۔ 70 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ نریندر مودی اس کام کے لیے سب سے زیادہ اہل ہیں۔ اس کے بعد راہل گاندھی کا نمبر آتا ہے جنہیں صرف 5 فیصد عوامی حمایت حاصل ہوئی۔
مودی، راہل کے ساتھ دیگر رہنماؤں کو بھی شامل کیا گیا
اس کے بعد اسد الدین اویسی کو 4 فیصد، سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کو 3 فیصد، عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو 2 فیصد، ٹی ایم سی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو 2 فیصد، ڈی ایم کے کے سربراہ اور تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کو 1 فیصد، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو 1 فیصد، آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو کو 1 فیصد، کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کو 1 فیصد، بیجو جنتا دل کے صدر نوین پٹنائک کو 1 فیصد، دیگر کو 1 فیصد، اور 8 فیصد لوگوں نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں یا وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔'آپریشن سیندور' نے وزیرِ اعظم مودی کی عالمی ساکھ کو مزید مضبوط کیا
سروے کے مطابق 69 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ اس آپریشن نے وزیرِ اعظم مودی کی عالمی ساکھ کو اور مضبوط کیا ہے، جب کہ 26 فیصد کا کہنا ہے کہ ان کی شبیہ میں کوئی فرق نہیں آیا۔ 5 فیصد لوگ اس بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں۔ 'آپریشن سندور' کے بعد وزیرِ اعظم مودی کی مقبولیت کے حوالے سے 74 فیصد عوام نے کہا کہ ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔
آپریشن سیندور' کے بعد مودی حکومت دہشت گردی کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی
آئی اے این ایس میٹرائز سروے میں 92 فیصد لوگوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ 'آپریشن سأندور' کے بعد موجودہ مودی حکومت دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے میں مکمل طور پر اہل ہے، جب کہ 1 فیصد نے کہا کہ وہ کچھ حد تک اہل ہے۔ 4 فیصد نے انکار کیا اور 3 فیصد نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں یا وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔