مودی کا دورہ گجرات: تاوتے پڑا کمزور مگر بارش کا سلسلہ جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-05-2021
وزیراعظم مودی کا دورہ گجرات
وزیراعظم مودی کا دورہ گجرات

 

 

آواز دی وائس ۔ نئی دہلی

وزیراعظم نریندر مودی نے آج گجرات کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کےلئے بھاو نگر پہنچ گئے ہیں۔حالات کے ساتھ دیگر تمام کاموں کا جائزہ لیں گے۔جو سمندری طوفان تاوتے کے سبب شروع کئے گئے ہیں۔ بچاو اور تلاش کے کاموں کی رفتار کے بارے میں بھی معلومات حاصل کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا ایئر پورٹ پر استقبال گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے طوفان سے متاثرہ اضلاع کے علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ روپانی نے ٹویٹ کیا ، وہ طوفان تاوتےسے متاثرہ امریلی ، گر سومناتھ اور بھاون نگر اضلاع کے علاقوں کا فضائی سروے کریں گے۔جو کہ شروع ہوچکا ہے۔مودی نے ہیلی کاپٹر سے طوفان زدہ علاقوں کا جائزہ لیا۔

بارش کا سلسلہ جاری

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کے تمام 33 اضلاع کے مجموعی طور پر 251 میں سے 226 تعلقہ میں بارش ہوئی ہے۔ اور ان میں سب سے زیادہ ضلع کھیڈا کے ناڈیاڈ میں 226 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق کل صبح چھ بجے سے آج صبح چھ بجے تک 24 گھنٹوں میں ریاست کے 226 تعلقوں میں بارش ہوئی ہے۔ 24 اضلاع میں 100 ملی میٹر یا اس سے زیادہ، 86 تعلقہ میں 50 ملی میٹر یا اس سے زیادہ اور 139 تعلقوں میں 25 ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ ضرورت سے زیادہ بارش کے ساتھ دیگر مقامات میں گیر سوم ناتھ ضلع کے گڑڑہ (185 ملی میٹر)، اونا (177)، بھاؤ نگر ضلع کا بھاؤ نگر (164)، کھیڑا ضلع کا مہودھا (163)، ماتر (148)، ضلع آنند کا آنند (159) اور ولساد کا عمرگام (152) ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ خیال رہے 17 مئی کی رات گجرات کے ساحل پر ٹکرانے کے بعد تاؤتے طوفان کے اثر سے کم از کم 13 افراد کی موت ہوگئی ہے جو گزشتہ دیر رات تک گجرات میں سرگرم تھا۔ تاؤتے نے فصلوں، مکانات، سڑکوں، بجلی کے کھمبوں وغیرہ کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی آج طوفان سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے گجرات آ رہے ہیں۔

تاوتے پڑا کمزور 

گجرات خطے میں ہوا کا بہت زیادہ دباؤ (انتہائی شدید سمندری طوفان تاؤتے کا بقایا) گزشتہ چھ گھنٹے کے دوران لگ بھگ سات کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ شمال مشرق کی جانب بڑھ کر ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوگیا ہے اوریہ آج 19 مئی 2021 کو بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے جنوبی راجستھان اور گجرات خطے سے متصل طول البلد24.3 ڈگری این اور عرض ا لبلد 73.3 ڈگری ای کے نزدیک اودے پور( راجستھان) کے 60 کلو میٹر مغرب- جنوب مغرب اور (دیسا گجرات خطے) کے 110 کلومیٹر مشرق- شمال مشرق میں مرکوز تھا۔ اس طوفان کے اگلے بارہ گھنٹے کے دوران شمال – مشرق کی جانب بڑھنے اور بتدریج کمزور ہوکر ہوا کے کم دباؤ کے حلقے میں تبدیل ہوجانے کا بہت زیادہ امکان ہے۔ اس نظام کے آئندہ دو دن کے دوران پورے راجستھان میں مزید شمال- مشرق کی جانب سے مغربی اترپردیش کی جانب بڑھنے کا بہت زیادہ امکان ہے۔

وارننگ

ہوا کے بارے میں وارننگ

اگلے بارہ گھنٹے کے دوران مشرقی راجستھان اور اس سے متصل گجرات کے خطے میں 45 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے آندھی اورہوا کے تیز جھکڑ چل سکتے ہیں جن کے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار کے ہوا کے تیز جھکڑ میں تبدیل ہوجا نےکاقوی امکان ہے۔

 بحریہ کے جہاز بیاس ، بیتوا اور تیغ ، بحری کشتی پی -305کے لئے تلاش میں آئی این ایس کوچی اور آئی این ایس کولکاتہ کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں ۔ پی -305کشتی ممبئی سے تقریبا 35سمندری میل دور ایس اے آر کے علاقے میں ڈوب گئی تھی ، اس کی تلاش کے لئے پی 81اور دنیا کے ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد لی جارہی ہے جوعلاقے میں فضاسے تلاش کررہے ہیں ۔ 17مئی ، 2021 کو شروع کئے گئے ایس اے آرکے بعد سے اب تک 180لوگوں کو بچایاجاچکاہے

awazurdu

بارش

 آج راجستھان میں زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے درمیانی بارش ہونے اور اکا دکا مقامات پر بہت تیز بارش ہونے کا بہت زیادہ امکان ہے۔ مغربی سمت سے آنے والی ہوا میں ہوا کے کم دباؤ کے ایک لمبے حلقے کے ساتھ ہوا کے کم دباؤ کے نظام کے تعامل کی وجہ سے اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے درمیانی بارش ہونے اور اتراکھنڈ میں اکا دکا مقامات پر کہیں تیز کہیں بہت تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ہماچل پردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، مغربی اترپردیش میں کہیں تیز اور کہیں موسلادھاربارش ہوسکتی ہے اور پنجاب، مشرقی اترپردیش، شمالی مدھیہ پردیش اور مغربی راجستھان میں کہیں کہیں موسلادھاربارش ہوسکتی ہے۔

awazurdu

 بچاو کا کام جاری

 بچاؤ کی ایک اورکارروائی کا آغاز بحریہ کے ہیلی کاپٹرکے ذریعہ جی اے ایل کنسٹرکٹرکے عملے کے بچاؤ کے لئے شروع کیاگیاہے جو ممبئی کے شمال میں واقع ہے ۔ جی اے ایل کنسٹرکٹرکے عملے کے 35افراد کو بچایاجاچکاہے۔ایس اے آرکی کوششیں گجرات کے ساحل سمندرمیں بھی جاری ہیں جس میں تین جہاز ، سپورٹ اسٹیشن -3، گریٹ شپ آدیتی اورڈرل شپ ساگربھوشن  شامل ہیں ، جو گجرات کے ساحل سے 15سے 20میل جنوب مشرق میں موجود ہیں ۔ آئی این ایس تلوار اس علاقے میں پہنچ گیاہے اوراس نے ایس اے آرکی کوششوں میں اپنا تعاون شروع کردیاہے ۔ بحریہ کی مغربی کمان نے اواین جی کےسمندر میں پھنسے چار جہازوں میں سات سو تیرہ لوگ سوار تھے جن میں سے چھ سو بیس لوگوں کو بچا لیا گیا۔ان میں سے او این جی سی کا ایک جہاز بارج ڈوب گیا۔اس پر 273لوگ سوار تھے ان میں 180بچالۓ گۓ۔بحریہ کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ ابتک چودہ لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔ راحت رسانی کے کام میں بحریہ اور ساحلی محافظ فورس کے دس جہازوں نے حصہ لیا ۔ طوفان کے دوران سمندر میں پھنسی تین کشتیوں کو بچایا گیاجن میں ۲۹ لوگ سوار تھے۔اس کے علاوہ ممبیٔ ساحل پر بھٹکے دو تیل تیل ٹینکر جہازوں کو بھی بحفاظت کنارے لگا دیا گیا

سی اور ڈی جی شپنگ کے تعاون سے امداد کے لئے پانچ کشتیاں روانہ کی ہیں ۔ گریٹ شپ آدیتی اور سپورٹ اسٹیشن -3لنگر ڈالے ہوئے ہیں ۔ اسی دوران سمندرسیوک اورایس وی چیل کے اوایس وی ساگربھوشن کی کوششوں میں شامل ہوگئے ہیں اورفی الحال صورت حال مستحکم ہے ۔ سمندراب بھی بری طرح طغیانی پرہے اور ہوا کی رفتار25سے 30ناٹس کے قریب ہے جس سے ایس اے آرکاررائیوں میں شامل جہازوں اور ہوائی جہازوں کو خطرہ ہوسکتاہے ۔