مودی نے ارتھ ڈے پر کرہ ارض کو بہتر بنانے کی کوششوں کی ستائش کی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 11 Months ago
مودی نے ارتھ ڈے پر کرہ ارض کو بہتر بنانے کی کوششوں کی ستائش کی
مودی نے ارتھ ڈے پر کرہ ارض کو بہتر بنانے کی کوششوں کی ستائش کی

 

 نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ یوم ارض کے موقع پر وہ ان تمام لوگوں کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں جو زمین کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں۔

مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، "یوم ارض پر، میں ان تمام لوگوں کی تعریف کرتا ہوں جو ہمارے سیارے کو ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہندوستان فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کی ہماری ثقافت کے مطابق پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
خیال ر ہے کہ ہر سال 22 اپریل کو ورلڈ ارتھ ڈے منایا جاتا ہے، جس کا مقصد لوگوں میں زمین کے تحفظ اور ماحولیات کے بارے میں پیداری پیدا کرنا ہے۔ درحقیقت ہمارے ملک میں زمیں کو ماں سمجھا جاتا ہے لیکن اتنی اہمیت کے باوجود درختوں اور پودوں کو اندھا دھند کاٹا جا رہا ہے۔ ایسے میں ورلڈ ارتھ ڈے کے ذریعے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دی جاتی ہے