مودی نے گجرات، مہاراشٹر کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 01-05-2026
مودی نے گجرات، مہاراشٹر کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی
مودی نے گجرات، مہاراشٹر کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی

 



نئی دہلی
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز گجرات اور مہاراشٹر کے یومِ تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ریاستوں نے ہندوستان کی ترقی میں مستقل اور نمایاں کردار ادا کیا ہے۔مودی نے دونوں ریاستوں کی مسلسل ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ گجرات دیوس کے اس خاص موقع پر گجرات کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ دن گجرات کی شاندار تاریخ، زندہ دل ثقافت اور غیر معمولی جذبے کا جشن ہے۔ ریاست نے ہندوستان کی ترقی میں قابلِ قدر حصہ ڈالا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات کے لوگوں کی توانائی اور کاروباری صلاحیت قابلِ تعریف ہے۔
انہوں نے مزید کہا، "آنے والے وقت میں گجرات ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوتا رہے۔مہاراشٹر کے عوام کے نام اپنے پیغام میں مودی نے کہا کہ اس ریاست کو سماجی بیداری، ثقافتی خوشحالی اور ہر شعبے میں قیادت کی طویل روایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادب، تھیٹر، موسیقی اور سنیما سے لے کر صنعت، تعلیم، سائنس اور عوامی خدمت تک، اس ریاست نے ہندوستان کی ترقی میں مستقل کردار ادا کیا ہے۔ میں مہاراشٹر کی مسلسل ترقی اور اس کے عظیم عوام کی خوشحالی کے لیے دعاگو ہوں۔واضح رہے کہ سابقہ بمبئی ریاست کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنے کے بعد یکم مئی 1960 کو گجرات اور مہاراشٹر ریاستوں کا قیام عمل میں آیا تھا۔