نئی دہلی
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پیر کو سابق وزیرِ اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کو اُن کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور کہا کہ جنتا دل (سیکولر) کے سرکردہ رہنما پالیسی معاملات کی گہری سمجھ اور محروم طبقات کی خدمت کے جذبے کے لیے جانے جاتے ہیں۔پیر کو 93 برس کے ہونے والے دیوے گوڑا یکم جون 1996 سے 21 اپریل 1997 تک ہندوستان کے 11ویں وزیرِ اعظم رہے تھے۔
مودی نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جناب ایچ ڈی دیوے گوڑا جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ عوامی زندگی کے طویل سفر میں انہوں نے ملک کے لیے بے مثال خدمات انجام دی ہیں۔ پالیسی معاملات کی گہری سمجھ اور محروم لوگوں کی خدمت کے تئیں ان کی وابستگی انہیں دوسروں سے منفرد بناتی ہے۔ میں خدا سے اُن کی درازیٔ عمر اور اچھی صحت کی دعا کرتا ہوں۔