مودی نے دارجلنگ میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہوئیں اموات پر کیا غم کا اظہار

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 05-10-2025
مودی نے دارجلنگ میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہوئیں اموات پر کیا غم کا اظہار
مودی نے دارجلنگ میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہوئیں اموات پر کیا غم کا اظہار

 



سلی گوڑی/نئی دہلی : مشرقی ہمالیائی خطہ دارجلنگ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 15 افراد کی موت اور متعدد لاپتہ ہیں شدید بارش کی وجہ سے قومی شاہراہ 10 بند ہونے کے بعد سکم، دارجلنگ اور کلمپونگ کا ملک کے باقی حصوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے جان و مال کے نقصان پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صورت حال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور حکومت متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا ’’مجھے دارجلنگ میں ایک پل حادثے میں جانوں کے ضیاع کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا ہے۔ اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے تئیں میری دلی تعزیت ہے۔ میں زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کرتا ہوں۔ شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے پیش نظر دارجلنگ اور آس پاس کے علاقوں کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے"۔ اگرچہ ہلاکتوں کے اعداد و شمار کی فوری طور پر سرکاری تصدیق دستیاب نہیں ہے،

لیکن بتایا جاتا ہے کہ ہفتے کی رات سے اب تک کم از کم 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایک رپورٹ میں گورکھا علاقائی انتظامیہ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انیت تھاپا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں تقریباً 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے لوگوں کو باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ متاثرہ لوگوں کو بچانے اور نکالنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کم از کم نو افراد میرک میں اور چار سکھیا پوکھری میں بالائی دارجلنگ کی پہاڑیوں میں مارے گئے