آسیان کا اتحاد ہندوستان کے لیے بہت اہم: مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-10-2021
آسیان کا اتحاد ہندوستان کے لیے بہت اہم: مودی
آسیان کا اتحاد ہندوستان کے لیے بہت اہم: مودی

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی

وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 18ویں آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس سے خطاب کیا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ اس سال بھی ہم اپنا روایتی فیملی فوٹو تو نہیں لے پائے، تاہم ورچوئل طریقے سے ہی سہی، ہم نے آسیان – بھارت سربراہ اجلاس کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔
میں عالی جناب برونئی کے سلطان کو 2021 میں آسیان کی کامیاب صدارت کے لئے مبارک باد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ – 19 کی وبا کے سبب ہم سبھی کو متعدد چیلنجوں سے نبردآزما ہونا پڑا۔ لیکن یہ چیلنجنگ وقت بھارت – آسیان دوستی کی کسوٹی بھی رہا۔ کووڈ – 19 کے دوران میں ہمارا باہمی تعاون، باہمی ہمدردی، مستقبل میں ہمارے رشتوں کو تقویت دیتے رہیں گے، ہمارے لوگوں کے درمیان خیرخواہی کی بنیاد بنیں گے۔

مودی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ بھارت اور آسیان کے درمیان ہزاروں برسوں سے شاندار تعلقات رہے ہیں۔ ان کی جھلک ہماری مشترکہ اقدار ، روایات، زبانوں، کتابوں، فن تعمیر ، ثقافت اور خورد ونوش ،ہر جگہ نظر آتی ہے اور اس لئے آسیان کا اتحاد مرکزیت بھارت کے لئے ہمیشہ ایک اہم ترجیح رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آسیان کا یہ خصوصی کردار ، بھارت کی ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ جو ہماری ’سلامتی اور خطے میں سب کی ترقی ‘یعنی ’’ایس اے جی اے آر‘‘ پالیسی میں مضمر ہے۔بھارت کے انڈو پیسفک اوشنس انیشی ایٹو اور آسیان کے آؤٹ لک فار دی انڈو- پیسفک ، خطے میں ہمارے مشترکہ ویژن اور باہمی تعاون کا ڈھانچہ ہیں۔

 وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022 میں ہماری شراکت داری کے 30 سال مکمل ہوں گے۔ ہندوستان بھی اپنی آزادی کے 75 سال پورے کرے گا۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ اس اہم مرحلے کو ہم ’آسیان – بھارت دوستی سال‘ کے طور پر منائیں گے۔

ہندوستان مجوزہ صدر کمبو ڈیا اور ہمارے کنٹری کوآرڈی نیٹر سنگا پور کے ساتھ مل کر آپسی تعلقات کو مزید گہرا بنانے کے تئیں پابند عہد ہے۔