جدید پوسٹ آفس محکمہ ڈاک کے نئے کام کی ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں: سندھیا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 09-05-2026
جدید پوسٹ آفس محکمہ ڈاک کے نئے کام کی ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں: سندھیا
جدید پوسٹ آفس محکمہ ڈاک کے نئے کام کی ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں: سندھیا

 



نئی دہلی
مرکزی وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا نے کہا کہ جدید ڈاک گھر محکمۂ ڈاک کی اُس نئی ورک کلچر کی عکاسی کرتے ہیں، جس میں ٹیکنالوجی، کارکردگی، شفافیت اور عوامی سہولت کو سب سے زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے۔مواصلات اور شمال مشرقی خطہ ترقی کے وزیر سندھیا نے جمعہ کے روز جدید طرز پر تیار کیے گئے ‘فیوچر ریڈی’ اندھیری ریلوے اسٹیشن ڈاک گھر کے افتتاح کے دوران کہا کہ توسیع شدہ خدمات، جدید ڈیجیٹل سہولیات اور شہریوں کے لیے آسان تجربہ، ہندوستان کی ڈاک خدمات کو نئے دور کی ضروریات کے مطابق مضبوط بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جدید ڈاک گھر محکمۂ ڈاک کی نئی ورک کلچر کا عکس ہیں، جہاں ٹیکنالوجی، کارکردگی، شفافیت اور عوامی سہولت کو سب سے زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔سال 1932-33 میں قائم اندھیری ریلوے اسٹیشن ڈاک گھر کو محکمۂ ڈاک کے ‘جن سیوا کنیکٹ’ پروجیکٹ کے تحت ایک جدید اور ٹیکنالوجی سے لیس سروس سینٹر میں تبدیل کیا گیا ہے۔جدید کاری کے بعد ڈاک گھر میں بہتر بنیادی ڈھانچہ، صارفین کے لیے اعلیٰ سہولیات، جدید اندرونی ڈیزائن اور ڈیجیٹل انضمام کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ تیز، آسان اور شہری دوست ڈاک خدمات مہیا کی جا سکیں۔
اس تجدیدی کام کو اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر کے اشتراک سے مکمل کیا گیا ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ 2025-26 کے دوران محکمۂ ڈاک کی مجموعی ڈاک آمدنی میں 16 فیصد کا صحت مند اضافہ درج کیا گیا، جو ملک میں ڈاک خدمات پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور اس کے وسیع کردار کی عکاسی کرتا ہے۔اس موقع پر دیویندر فڑنویس، مقامی رکنِ اسمبلی امیت ساٹم اور مہاراشٹر و گوا سرکل کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل امیتابھ سنگھ موجود تھے۔فڑنویس نے کہا کہ محکمۂ ڈاک اب تک انسانی جذبات کا ترجمان رہا ہے اور یہ سماجی نظام کا ایک لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ، میسجنگ سروسز اور ای میل کے دور میں بدلتے وقت کے ساتھ خود کو ڈھالنا اور اپنی اہمیت برقرار رکھنا بے حد ضروری ہے، اور محکمۂ ڈاک نے یہ کام کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔