نیٹ -یوجی کے دوبارہ امتحان سے پہلے ملک بھر میں ماک ڈرل جاری

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 20-06-2026
نیٹ -یوجی کے دوبارہ امتحان سے پہلے ملک بھر میں ماک ڈرل جاری
نیٹ -یوجی کے دوبارہ امتحان سے پہلے ملک بھر میں ماک ڈرل جاری

 



نئی دہلی
قومی اہلیت و داخلہ امتحان برائے انڈر گریجویٹ (نیٹ-یو جی) 2026 کے دوبارہ امتحان کو پُرامن، محفوظ اور شفاف انداز میں منعقد کرانے کی کوششوں کے تحت ہفتہ کے روز ملک بھر میں مشقِ جائزہ (ماک ڈرل) کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ حکام نے اس کی اطلاع دی ہے۔
حکام کے مطابق قومی دارالحکومت میں واقع قومی امتحانی ایجنسی (این ٹی اے) کے دفتر میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
دوبارہ امتحان 21 جون کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بج کر 15 منٹ تک قلم اور کاغذ کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔اس امتحان میں 22.79 لاکھ سے زائد امیدواروں کی شرکت متوقع ہے، جبکہ اس کا انعقاد ہندوستان کے 551 شہروں اور بیرونِ ملک 14 شہروں میں کیا جائے گا۔
حکام نے بتایا کہ امتحان کو بغیر کسی رکاوٹ اور منظم انداز میں منعقد کرانے کے لیے سکیورٹی اور انتظامیہ سے متعلق وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک گیر ماک ڈرل کا مقصد امتحانی مراکز کی تیاریوں کا جائزہ لینا اور اس عمل میں شامل مختلف اداروں اور ایجنسیوں کے درمیان باہمی رابطے اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔