گوا میں 80 ملین مربع میٹر زمین کو "نو کنسٹرکشن زون" قرار دیا گیا: وزیر

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 12-05-2026
گوا میں 80 ملین مربع میٹر زمین کو
گوا میں 80 ملین مربع میٹر زمین کو "نو کنسٹرکشن زون" قرار دیا گیا: وزیر

 



نئی دہلی
گوا کے شہری و دیہی منصوبہ بندی کے وزیر وشواجیت رانے نے منگل کے روز بتایا کہ ریاستی حکومت نے تقریباً آٹھ کروڑ مربع میٹر ماحولیاتی طور پر حساس علاقے کو “تعمیراتی پابندی والا علاقہ” قرار دے دیا ہے۔ اس میں کچھ معروف ساحل اور ایک پہاڑی شامل ہیں۔
رانے نے بتایا کہ شہری و دیہی منصوبہ بندی محکمے کی جانب سے جاری متعدد نوٹیفکیشنز کے تحت لیا گیا یہ فیصلہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ارامبول اور کورییم سمیت مندرم علاقے کے عالمی شہرت یافتہ ساحلوں کو بگڑتی ہوئی حالت سے محفوظ رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریت کے ٹیلوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اس ساحلی علاقے میں کچھوؤں کے انڈے دینے کی جگہوں کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
رانے نے بتایا کہ یہ نوٹیفکیشنز ان علاقوں کی ماحولیاتی حساسیت کے تفصیلی مطالعے اور محکمے کے بورڈ اجلاس میں بحث کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ وزیرِاعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت کی رہنمائی میں کام کر رہا ہے۔ پچھلے پندرہ دنوں سے اب تک ریاست میں 1.23 کروڑ مربع میٹر زمین کو ‘تعمیراتی پابندی والا علاقہ’ قرار دیا جا چکا ہے اور یہ عمل جاری رہے گا۔
اس کے علاوہ منڈووی اور جواری ندیوں کے کنارے واقع 6.72 کروڑ مربع میٹر زمین اور ستاری تعلقہ میں 65 لاکھ مربع میٹر واگھیری پہاڑی کو بھی “تعمیراتی پابندی والا علاقہ” قرار دیا گیا ہے۔