محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ کے پہاڑی اضلاع کے لیے 'اورنج الرٹ' جاری کیا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 12-05-2026
محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ کے پہاڑی اضلاع کے لیے 'اورنج الرٹ' جاری کیا
محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ کے پہاڑی اضلاع کے لیے 'اورنج الرٹ' جاری کیا

 



نئی دہلی
محکمۂ موسمیات نے منگل اور بدھ کے روز اتراکھنڈ کے مختلف حصوں، خاص طور پر پہاڑی اضلاع میں بارش اور خراب موسم کے پیشِ نظر ’اورنج الرٹ‘ جاری کیا ہے۔دہرادون موسمی مرکز کے مطابق اس دوران ریاست کے کئی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے، اولے پڑنے، تیز سے انتہائی تیز بارش اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواؤں کے ساتھ آندھی آنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ اتّرکاشی، رودرپریاگ، چمولی، باگیشور اور پتھورا گڑھ اضلاع میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بجلی کڑکنے، اولہ باری ہونے، تیز ہوائیں چلنے اور شدید سے انتہائی شدید بارش کے امکانات ہیں۔ریاست کے دیگر اضلاع کے لیے ’ییلو الرٹ‘ جاری کرتے ہوئے نگرانی اور احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
موسم کی اس پیش گوئی کے پیشِ نظر ریاستی حکومت نے چار دھام یاترا پر آنے والے عقیدت مندوں اور سیاحوں سے اضافی احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔گڑھوال کے کمشنر ونئے شنکر پانڈے نے عقیدت مندوں اور سیاحوں سے درخواست کی ہے کہ خراب موسم کے پیشِ نظر 12 اور 13 مئی کو سفر کا منصوبہ بناتے وقت خاص احتیاط کریں اور اگر ممکن ہو تو موسم بہتر ہونے کے بعد ہی سفر کریں۔
انہوں نے یاتریوں سے یہ بھی کہا کہ سفر کے دوران انتظامیہ اور مقامی حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں تاکہ یاترا محفوظ اور خوشگوار رہے۔