اجیت ڈوبھال اور بلنکن کی ملا قات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-07-2021
بلنکن اور ڈوبھال میٹنگ
بلنکن اور ڈوبھال میٹنگ

 

 

قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی ملا قات ہوئی ،جو ایک گھنٹہ سے زیادہ چلی۔ دونوں فریقین نےسلامتی ، دفاع ، معاشی اور ٹیکنالوجی سے متعلق شعبوں میں اہمیت کے حامل اسٹراٹیجک امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تعلقات کو اگلی سطح تک لے جانے کے لئےطویل مدتی اقدامات پر خصوصی توجہ دی جارہی تھی۔ علاقائی اور عالمی سلامتی سے متعلق عصری اور مستقبل کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں

امریکی وزیر خارجہ بلنکن اور جے شنکر کی ملاقات

بلنکن آج بعد میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کریں گے۔ بلنکن نے وزیر خارجہ ایس جیشنکر سے بھی ملاقات کی جس میں افغانستان کی صورتحال ، علاقائی سلامتی کے خدشات ، کورونا کی صورتحال اور ہند بحر الکاہل کی شمولیت کو فروغ دینے جیسے وسیع امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔