مولانا خالد رشید نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ایس آئی آر فارم درست طریقے سے پُر کریں

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 28-11-2025
مولانا خالد رشید نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ  ایس آئی آر فارم درست طریقے سے پُر کریں
مولانا خالد رشید نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ایس آئی آر فارم درست طریقے سے پُر کریں

 



 

لکھنؤ: معروف عالمِ دین مولانا خالد رشید فرنگی محلّی نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اسپیشل سمری ریویژن (SIR) کو سنجیدگی سے لیں اور اپنا ووٹر رجسٹریشن صحیح طریقے سے بھریں۔
انہوں نے کہا کہ صرف BLO پر بھروسہ نہ کریں، بلکہ خود بھی دھیان دیں اور فارم صحیح طریقے سے پُر کرکے جمع کریں۔ ان کے مطابق الیکشن کمیشن نے فارم بھرنے کا طریقہ بہت آسان زبان میں سمجھایا ہے، اس لیے ہر شہری کو ذمہ داری سے یہ کام کرنا چاہیے۔
مولانا نے یہ بھی بتایا کہ آن لائن رجسٹریشن بھی دستیاب ہے اور اس میں گھبرانے والی کوئی بات نہیں۔

یہ اپیل اسی لیے کی جا رہی ہے تاکہ آنے والے انتخابات سے پہلے ہر ووٹر کی تفصیلات ٹھیک سے درج ہوں اور ووٹر لسٹ میں غلطیاں نہ رہ جائیں۔ ان کے مطابق SIR فارم درست بھرنا جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے ضروری ہے۔

دوسری طرف، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے 22 نومبر کو الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ SIR کی مدت تین ماہ بڑھائی جائے کیونکہ متعدد علاقوں میں غلط اندراجات، ووٹر لسٹ سے نام غائب ہونے اور BLO کے گھر گھر فارم نہ پہنچانے جیسی شکایات سامنے آئی ہیں۔

اکھلیش یادو نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی اور الیکشن کمیشن مل کر SIR کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور کچھ حلقوں میں 50 ہزار سے زیادہ ووٹ منسوخ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے—خاص طور پر وہاں جہاں 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں انڈیا بلاک کی جماعتوں نے کامیابی حاصل کی تھی۔انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بہار انتخابات کے بعد جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، ان سے لگتا ہے کہ بی